منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایڈیلیڈ ٹیسٹ : ڈوپلیسی کی سنچری، پروٹیزگرکرسنبھل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اوول : آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فاف ڈوپلیسی کی سنچری کی بدولت پروٹیز گر کر سنبھل گئے۔ جنوبی افریقہ نے 259 رنز بنالئے۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 14رنز بغیر کسی نقصان کے بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 245 رنز درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

asutralia-post-1

پروٹیز کی پہلی وکٹ صرف 12رنزپرگرگئی ایلگر 5 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔ ہاشم آملہ بھی اپنی اننگ کو 5 رنز سے آگے نہ بڑھا سکے انہیں ہیزل ووڈ نے رینشا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

جنوبی افریقہ کے 7 کھلاڑی 161 رنز پر واپس پویلین روانہ ہوگئے۔ ایک اینڈ سے فاف ڈوپلیسی ڈٹے رہے۔ ڈوپلیسی نے گراؤانڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیل کر ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

australia-post-2

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوپلیسی نے 118 رنز بنائے جبکہ کک نے 40 اور ڈی کوک نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسٹارک اور برڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 14رنز بنائے تھے۔ عثمان خواجہ 3 رنز اور رینشا 8 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ 2-0 سے سیریز اپنے نام کرچکی ہے جبکہ آسٹریلیا کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں