اوول : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید ایک سو چھبیس رنزدرکار ہیں۔ پاکستان کے پاس سیریز برابر کرنے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کے بعد اب باؤلر بھی انگلش بلے بازوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں۔ اس میچ میں شکست انگلینڈ کا دروازاہ کھٹکھٹانے لگی۔
پاکستان نے پہلی اننگ میں 214 رنز کی بڑی لیڈ حاصل کی ۔ جواب میں انگلینڈ نےتیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پرچار وکٹوں پر 88رنز بنا لئے ہیں۔
انگلینڈ کو اننگ کی شکست سے بچنے کیلئے اب بھی مزید 126 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ شاہین اوول ٹیسٹ جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دینے کےقریب ہیں۔
تیسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز تین سو چالیس رنزچھ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو سرفراز احمد چوالیس رنزپر ہمت ہارگئے۔ یونس خان کابلا رنزاگلتا رہا۔ پہلے ایک پچاس رنزمکمل کیے۔ معین علی کو شاندارچھکا لگا کرکیرئیر کی چھٹی ڈبل سنچری بنائی۔
پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو بیالیس رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ یونس خان دو سو اٹھارہ اوراسد شفیق ایک سو نو رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ دوسو چودہ رنزخسارے میں جانے کے بعد انگلش بیٹنگ لائن دباؤ میں تھی۔
ایلسٹر کک اورایلکس ہیلز کی محتاط بیٹنگ نے پاکستان کو پہلی وکٹ دلوائی۔ بلےباز وکٹ پر جمنے ہی والے تھے کہ یاسرشاہ کی گھومتی گیندوں نےپہلے ہیلز اورپھر جیمز ونس کو پویلین بھیج دیا۔
ڈینجرمین جو روٹ کو انتالیس پرآؤٹ کر کے جیت کی راہ میں حائل آخری رکارٹ بھی دور کی۔ پاکستان کوتاریخی فتح کیلئے چھ وکٹیں درکار ہے۔