جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 19533 تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر پر کورونا کے وار جاری ہے ، ایک روز میں مزید باون ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد  مجموعی تعداد 19533 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق ہیلتھ ورکرزکی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ، رپورٹ وزارت صحت نےتیارکی
ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 52 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 19 ہزار 533 ہو گئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 62 فیصد ڈاکٹر، 25 فیصد پیرامیڈیکل سٹاف جبکہ 13 فیصد نرسز شامل ہیں، کورونا سے متاثرہ چوبیس فیصد ہیلتھ ورکرز آئیسولیشن وارڈز جبکہ 76 فیصد اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ایمرجنسی سمیت مختلف مقامات پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ 93 فیصد ہیلتھ ورکرز صحتیاب ہو چکے ہیں جن کی مجموعی تعداد 18132 ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثرہ 174 ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا سے سندھ میں 62، کے پی میں 48، پنجاب میں 29 ، وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14، آزادکشمیر اور بلوچستان میں بالترتیب 9 جبکہ گلگت بلتستان میں 3 ہیلتھ کیئر ورکرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں