منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

اوور 40 گلوبل کرکٹ چیمپئن کا تاج پاکستان کے سر سج گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ گرین شرٹس نے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو بڑے مارجن سے شکست دیے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 کا ہدف دیا تاہم پوری کریبیئن سائیـڈ صرف 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 152 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عبدالقادر نے عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز اوور 40 کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ٹورنامنٹ میں 28 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے وہ ٹاپ بولر بنے۔

پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 93 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے بھی شامل تھے۔ حسن رضا نے 68، عبدالرزاق نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں