ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

کویت میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی۔

خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں ایک ہفتے کے دوران 54,844 ٹریفک خلاف ورزیوں پر ٹکٹ جاری کی گئیں۔

کویتی ٹریفک پولیس نے 4.9 ملین آبادی والے ملک میں سڑک کے حادثات پر قابو پانے کی تیز رفتار کوششوں کے دوران ایک ہفتے میں 54,844 جرمانے کیے۔

- Advertisement -

جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 7 تا 13 ستمبر کے دوران، تقریباً 68 نابالغوں کو بھی بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر قانونی کارروائی کے لیے بھیجا گیا تھا۔

اسی عرصے کے دوران 111 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جبکہ 1480 حادثات ریکارڈ کیے گئے۔

ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور سڑک حادثات کی بڑی تعداد کے ساتھ کویتی حکام ٹریفک کے ضوابط پر سخت نگرانی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں