سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کےشہرسیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپر کی زد میں آکر 80دنبے ہلاک جبکہ 100سےزائدزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپردنبوں پرچڑھ دوڑا جس کےنتیجے میں 80دنبے ہلاک اور 100سےزائد زخمی ہوگئے۔حادثے کےباعث ٹریفک جام ہوگیا جس کوکلیئر کروانے کےلیےپولیس نے کرین منگوالی ہے۔
پولیس حکام کےمطابق ڈمپرریس کےدوران بے قابو ہوا اور اس نے 80دنبوں کوکچل دیا۔پولیس نے ڈرائیور کوگرفتار کرلیاہے۔
ڈمپر اور کار میں تصادم، 5افرادجاں بحق، 6زخمی
یاد رہےکہ دوروز قبل کراچی میں آئی سی آئی پل پرتیز رفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور6 زخمی ہو گئےتھے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اندھیرے اور ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق
یاد رہےکہ گزشتہ دنوں صوبہ سندھ کے شہردادو میں بھان سعید آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔
بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےصوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔