ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 0.74 فیصد مزید اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیا مہنگی، 14 سستی اور 15 میں استحکام رہا۔

پیاز 27.16 اور آلو کی قیمت میں 5.31 فیصد اضافہ ہوا، پتی 4.62 اور چینی 3.6 فیصد مہنگی ہوئی۔ انڈے 2.13 اور چکن 1.98 فیصد مہنگی ہوئی، جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 1.21 فیصد اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 6.37 فیصد سستے ہوئے، دالیں، کوکنگ آئل، گھی، آٹا، ایل پی جی اور لہسن سستے ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں