جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اداروں سے اوور چارجنگ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اداروں سے اوور چارجنگ کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ توانائی پنجاب نے بھاری بلوں کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا۔

محکمہ توانائی پنجاب نے کہا کہ لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئیسکو سرکاری محکموں سے اوور چارجنگ کر رہے ہیں، صوبے میں ایک لاکھ 2 ہزار 237 بجلی کے سرکاری کنکشنز ہیں۔

مالی سال 23-2022 میں ایک ارب 91 کروڑ 58 لاکھ سے زائد بجلی استعمال ہوئی۔ سرکاری اداروں نے ڈسکوز کو بجلی کے بل کی مد میں 76 ارب روپے ادا کیے۔

- Advertisement -

محکمہ توانائی نے اوور چارجنگ کے حوالے سے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تمام سرکاری ادارے بلز کی ادائیگی میٹر ریڈنگ کی تصدیق کے بعد کریں گے۔

حکام کے مطابق ڈسکوز سے اوور ریڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہو تو محکمہ انرجی سے رابطہ کیا جائے۔

ادھر، محکمہ توانائی نے پنجاب اسمبلی، سول سیکرٹریٹ، تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، آئی جی پولیس پنجاب، محکمہ جیل خانہ جات اور جوڈیشری کو مراسلہ بھجوا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں