جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

زہریلی گیس، سویا بین لانے والے جہاز کا نام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات سویابین لانے والے امریکی جہاز ہرکولیس سے گیس پھیلنے کی وجہ سے ہوئیں، سویابین لانے والا ہرکولیس جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کا سبب بننے والا ہرکولیس جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز تھا، سویابین منتقلی کی کے پی ٹی کی کرینیں ٹھیک طرح سے ڈھکی نہیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر سویابین منتقلی کی کرینیں مکمل طور پر ڈھکی ہوتی ہیں، سویابین ذرات کا پھیلاؤ کے پی ٹی کی کرینوں کی وجہ سے ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سویابین جیسی اجناس کی کارگو ہینڈلنگ آبادی سے دور کی جاتی ہے، سویابین ذرات کے پھیلاؤ کا ذمہ دار کارگو جہاز نہیں ہے اس میں کے پی ٹی کی غفلت ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی اصل وجہ سامنے آگئی

دوسری جانب کیماڑی کی آر جی ریلوے کالونی میں خوف کی فضا برقرار ہے، علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، ریلوے کالونی میں 400 سے زائد کوارٹرز ہیں جن میں سے 300 خالی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ریسرچ آف کیمسٹری جامعہ کراچی نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ ہلاک افراد کے خون کےنمونوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے اور نمونوں میں سویابین ڈسٹ کا انکشاف ہوا، سویابین ڈسٹ انسانی صحت کیلئےخطرناک ہے، ڈسٹ کاوائرس 2 سال پہلے اسپین میں بھی آیا تھا جس سے متعدد افراد متاثر ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس سے دو روز کے دوران اب تک 14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے جو شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں