ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

"اوورسیز کنونشن میں نعرے لگے آرمی چیف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں”

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے نعرے تھے آرمی چیف قدم بڑھائیں ہم آپ کیساتھ ہیں، کراؤڈ مکمل طور پر چارج تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کنونشن میں آرمی چیف کیلئے بھرپور نعرے لگائے گئے، اوورسیز پاکستانی کنونشن میں کراؤڈ مکمل طور پر چارج تھا، معیشت کی بہتری کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح کہا ہے پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، جو بھی پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بنے گا اسے راستے سے ہٹادیا جائیگا۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ شروع سے کہہ رہا ہوں سیاسی لاشوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے، بہتری کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جاتا ہے، آرمی چیف ملک کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سب کام آرمی چیف نے ہی کرنے ہیں تو پھر نام نہاد جمہوریت کا کیا کام ہے، دہشت گردی کیخلاف بھرپور طاقت سے لڑرہے ہیں۔

آرمی چیف نے بھی کہا کہ 1500 دہشت گردوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہماری جمہوریت کا لیول بھی سب کو معلوم ہے، ایسے کئی لوگ ہیں جنھوں نے فوج کا فائدہ اٹھایا اور آج تنقید بھی کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ابھی پٹری پر آئی ہے اب یہ انجن آگے بھی چلےگا، پی ٹی آئی کی جوقیادت باہر ہے پہلے ہی کہا تھا یہ کمپرومائزڈ ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اورموجودہ قیادت مزےمیں ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جب پانی کا وزیر تھا تو اس وقت بھی میرے پاس ورلڈ بینک کی رپورٹ آئی تھی، رپورٹ کے مطابق سندھ کو اس کے حصے کا پورا پانی نہیں مل رہا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان بیان بازی بجٹ کے قریب تیز ہوگی، پیپلزپارٹی تیز بیان بازی کے ذریعے بجٹ میں اپنی تجاویز منوائے گی، بجٹ کے قریب دریاؤں سمیت بہت سی چیزوں پر بارگین ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں