اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب جانیوالے پاکستانیوں کو ویزے کیلئے ای نمبر جاری نہ ہونے سے پریشانی کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب جانیوالے پاکستانیوں کو ویزے کیلئے ای نمبر جاری نہ ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانیوالے کو ویزے کیلئے ای نمبر جاری نہ ہونے پر پاکستان اوور سیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو خط لکھا ہے۔

اوور سیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن عدنان پراچہ نے خط میں لکھا کہ پاکستانیوں کو ویزے کیلئے ای نمبر جاری نہ ہونے سے ہزاروں لیبر طبقہ پریشان ہے، مختلف کیٹیگریز میں ویزے کے حصول میں  ورکرز کو ای نمبر جاری نہیں ہوپارہا ہے۔

اوور سیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی نے خط میں لکھا کہ لسٹ نہ ہونے سے  الیکٹرونک نمبر جاری نہ ہونے سے ویزا نہیں مل رہا، ای نمبر جاری نہ ہونے سے ہزاروں میڈیکل رپورٹ کی تاریخ ختم ہونے کے قریب ہے۔

عدنان پراچہ نے خط میں لکھا کہ اگر وقت پر ای نمبرز جاری نہیں کیئ گئے تو سعودی عرب جانیوالے ہزاروں ورکرز پر نئے میڈیکل ٹیسٹ کا اضافی بوجھ پڑے گا، 4 ماہ سے ای نمبر جاری نہ ہونے پر سعودی عرب دوست ملک کا مسئلہ حل کرائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں