جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اوورسیز پاکستانیوں کو خود سے زیادہ پاکستانی سمجھتے ہیں: گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو خود سے زیادہ پاکستانی سمجھتے ہیں، ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 70 کی دہائی میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، ستر کی دہائی کے بعد ڈکٹیٹر شپ اور 2 جماعتوں نے ملک کا نقصان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس کا ایجنڈا نافذ کریں گے، صبررکھیں، 50 سال کا حساب 50 دن میں نہ مانگیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے لندن میں 18 ملاقاتیں کیں، پچھلے دور میں قرضوں سے ایسے منصوبے بنائے گئے جن کی عوام کو ضرورت نہیں تھی۔

کراچی میں جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران اسماعیل

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ کراچی میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کراچی کی ترقی وخوشحالی کیلئے کاوشیں کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کراچی میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ترقی وخوشحالی کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں