اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لندن میں مقیم پاکستانیوں کا قائد ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن:  ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پاکستانی کیمونٹی کا قائد ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد ایم کیوایم کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی سراپا احتجاج ہیں، لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر پاکستانی کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعظم برطانیہ کو قرارداد جمع کرائی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قائد ایم کیو ایم کا پاکستان مخالف بیان ایک آنکھ نہ بھایا، پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم برطانیہ کو قائد ایم کیوایم کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

پڑھیں:   پاکستان مخالف تقریر،وزات داخلہ کا برطانیہ سے باضابطہ رابطہ

مظاہرین کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم کو جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لندن سےایم کیوایم کےقائد نے اشتعال انگیز تقریر کرکے کارکنوں کو پاکستانی میڈیا پرحملےکےلئےاکسایا اور پاکستان کی سلامتی کےخلاف نعرے بھی لگوائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’قائد ایم کیو ایم نے فوج اورحکومت کےخلاف بھی انہوں نےلوگوں کو شرپسندی کے لیے اکسایا جس کی وجہ سے دوافراد بھی جاں بحق ہوئے اور میڈیا پر حملہ کرکے ادارے کو مالی نقصان پہنچایا گیا‘‘۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیوایم کےقائد کی برطانوی شہریت منسوخ کی جائےاورانہیں برطانیہ سےنکالاجائے۔

دوسری جانب برمنگھم میں بھی سول سوسائٹی کی جانب سے پاکستان میں میڈیا ہاوسز پر حملوں اور پاکستان مخالف نعروں کے خلاف قونصلیٹ آفس کے باہر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں