منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اوورسیزپاکستانی خاتون کا گھر قبضہ گروپ سے واگزار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں اوورسیز پاکستانی خاتون کا گھر قبضہ گروپ سے واگزار کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں کامران نامی قبضہ گروپ نے اوورسیز پاکستانی خاتون سے گھر کرائے پر لیا، بعد ازاں کرایہ داری کے بہانے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نہ ہی گھر کا رینٹ دے رہے تھے اور نہ ہی گھر خالی کررہے تھے، ساتھ ہی ساتھ ملزمان نے جعلسازی سے گھر اپنے نام کروانے کی کوشش بھی کی۔

- Advertisement -

گھر پر قبضہ ہوتا دیکھ اوورسیز خاتون نے داد رسی کےلیے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کرکے گھر واگزار کرلیا۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپ اور بدمعاشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں۔

لاہور پولیس کی کارروائی ، اوورسیز پاکستانی خاتون کو کروڑوں روپے مالیت کا گھر مل گیا
اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پرقبضہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس

اس سے قبل اگست 2021 میں وزیراعظم عمران خان کی سخت ہدایت پر پنجاب انتظامیہ نے قابضین سے اوورسیز خاتون کی زمین واگزار کرائی تھی۔

گزشتہ برس فروری میں بھی پنجاب پولیس کی جانب سے اوورسیز پاکستانی خاتون کے گھر پر قبضہ کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کا گھر واگزار کرایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں