نیویارک/ ٹورنٹو: امریکا اور کینیڈا میں آباد اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر حملے کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں آباد اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
ورجینیا یونیورسٹی کی پروفیسرڈاکٹرامینہ ضیا نے کہا کہ عمران خان موروثی سیاست کیخلاف بڑی آواز ہیں ، ٹیکنالوجی سے آگاہ باشعور نوجوان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہیوسٹن سے کمیونٹی رہنما تنویر احمد کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں میں شدید غم وغصہ ہے۔
دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف پاکستانی قونصل خانے کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کیا۔
اس موقع پرمظاہرین نےعمران خان پر قاتلانہ حملےکی شفاف اور غیرجا نبدار تحقیقات کامطالبہ کیا۔