ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

بھارتی پروپیگنڈہ کیخلاف اوورسیز پاکستانی پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

 برمنگھم : بھارتی پروپیگنڈہ کیخلاف اوورسیزپاکستانی پھٹ پڑے اور کہا پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں برطانوی پاکستانیوں نے پہلگام میں بھارتی ڈرامہ اور پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں پر شدید رد عمل ظاہر کیا۔

پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بھارت ہرواقعہ کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے، پاکستان اور فوج کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔

برطانوی پاکستانیوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج اور عوام ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتےہیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بھارت نفرت کے بیج بو رہا ہے ، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کوجھوٹ کاپلندہ قرار دےدیا اور کہا جنگ ہویاامن اوورسیز پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہٗ کھڑے ہیں۔

یاد رہے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے بھارتی انتہا پسندوں کا احتجاج برطانوی پاکستانیوں نےناکام بنا دیا تھا، مظاہرے میں ناکامی پر بھارتیوں نے برطانوی پولیس کو نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا ، جس پر پولیس نےدوافرادکوحراست میں لے لیا۔

پہلگام میں بھارتی ڈرامہ کے بعد لندن میں بھارتی شہریوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کی ناکام کوشش کی، بھارتیوں کے جمع ہونے پر برطانوی پاکستانیوں کی بڑے تعداد بھی موقع پرپہنچ گئی۔

دونوں جانب سےزبردسست نعرے بازی کی گئی ، مظاہرے میں ناکامی پر بھارتی اتنہا پسندوں نے برطانوی پولیس کو نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے نسلی امتیاز کا نشانہ بنانےوالے ایک شخص کو گرفتارکرلیا جبکہ اسکا ساتھی فرارہوکرقریبی عمارت میں گھس گیا، پولیس نے دوسرے شخص کو بھی حراست میں لےکردونوں بھارتی انتہا پسندوں کوپولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں