جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوحہ میں مقیم پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں، عمران خان کے آنے سے گرین پاسپورٹ کا وقار بحال ہورہا ہے، قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوحہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو مشکل حالات میں پاکستان ملا ہے، ہم سب مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔

عمران خان کے آنے سے گرین پاسپورٹ کا وقار بحال ہورہا ہے، ماضی میں وزیراعظم بند کمرے میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا کرتے تھے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطرمیں اے آروائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر پاکستان سے دوگیس پاور پلانٹ خریدے گا۔

اس کے علاوہ قطر کی جانب سے پاکستان میں دو پاور پلانٹ بھی لگائے جائیں گے اور قطر پی آئی اے کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم قطر حکام سے مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں گے: وزیرِ خارجہ

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ قطر نے پاکستان سے چاول کی خریداری پر پابندی اٹھالی ہے، قطر زرعی شعبے میں انفرا اسٹرکچرکیلئے سرمایہ کاری بھی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں