بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لندن میں نواز اور شہباز شریف ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کا شدید ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : اوورسیزپاکستانیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات کے دوران حسن نواز کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات پر اوورسیز پاکستانیوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے حسن نواز کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کی جانب سے شہباز حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

اس موقع پر ن لیگ کے ورکرز اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد پولیس بیچ بچاؤ کرانے پہنچ گئی۔

نوازشریف بھی حسن نواز کے دفتر میں ہی موجود تھے۔

یاد رہے وزیراعظم اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی ، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، حسن نواز، سلیمان شہبازبھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں سیلاب، اہم ملکی معاملات اور پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے بعد وزیراعلی کے لئے حمزہ شہباز اوردیگر ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں