اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات جاری رکھنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مبطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے پورٹل کے ذریعےعطیات جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے میں پورٹل سے موصول ہونے والے عطیات 2 ملین ڈالرز سے تجاوزکر گئے، ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے تعاون کیا ہے۔
I am asking our Overseas Pakistanis to continue donating for flood victims through this portal: https://t.co/DqOikNElCc The donations received from the portal exceeded $2m within 24 hours. I want to thank all those who have already contributed.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 31, 2022
گذشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹیلی تھون میں دل کھول کر عطیات دینے پر پاکستانی عوام خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے کل رات اتنی دل کھول کر عطیہ کیا اور ٹیلی تھون کے3گھنٹےمیں لوگوں نے 5 ارب روپے دینے کا اعلان کیا۔
خیال رہے تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون پر پاکستانیوں نے پانچ ارب روپے سے زیادہ کے عطیات دیئے تھے۔