منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

اویس شاہ کو اغوا کر کے دہشت گردوں نے سسٹم کو چیلنج کیا ہے، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے اویس شاہ اغوا کی اطلاع پولیس کو نہ دینا معاشرے کا المیہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ’’ اویس شاہ لاپتہ نہیں بلکہ اغوا ہوئے ہیں اور دہشت گردوں نے اس کارروائی کے ذریعے پورے سسٹم کو چیلنج کیا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اس ضمن میں دیگر صوبوں کے آئی جیز سمیت رینجرز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں‘‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں :   کراچی: اویس شاہ کو اب تک بازیاب نہ کرایا جاسکا،سر توڑ کوششیں جاری

 آئی جی سندھ نے کہا کہ اغوا کا واقعہ 20 جون کی دوپہر 2 بجے پیش آیا مگر پولیس کو رات 9 بجے میڈیا کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی، شہریوں سے شکوہ کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ’’بدقسمتی سے رش والے علاقے میں اغوا ہوا مگر کسی نے اطلاع تک نہیں دی‘‘۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق 20 جون کی دوپہر پولیس ہیلپ لائن 15 پر ایک شہری کی جانب سے اغوا کی اطلاع دی گئی تھی تاہم ٹیلی فون لائن میں خرابی کے باعث شہری کی شکایت درج نہ ہوسکی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس ہیلپ لائن کی خرابی کے حوالے سے شہر کراچی کے عوام کو بذریعہ میسج اطلاع دی جاچکی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں