اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

اسد الدین اویسی کے گھر پر شرپسندوں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے دہلی میں موجود گھر پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا شرپسندوں کی طرف سے مبینہ توڑ پھوڑ پر کہنا ہے کہ، یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں اس لیے ہو رہی ہیں کیونکہ نریندر مودی حکومت اور وزیر اعظم خود ایسے لوگوں کو بنیاد پرست بنا چکے ہیں۔

- Advertisement -

اویسی نے کہا کہ، جب خود مودی کہتا ہے کہ مسلمان درانداز ہیں اور ان کی شناخت ان کے لباس سے ہوتی ہے، اس سے ایسے لوگوں کو ہمت ملتی ہے کہ وہ میرے گھر پر اسرائیل کا جھنڈا لگاتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ صیہونی نظریہ پر یقین رکھتے ہیں، ایک ایسا نظریہ جس نے غزہ میں 40 ہزار افراد کو قتل کیا اور 12 لاکھ افراد کو بے گھر کیا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے دہلی میں پانی بھرنے کے مسئلے پر کہا کہ، مودی نے جی 20 کی میزبانی کی، منڈپم بنایا اور اس کے بعد بھی یہاں پانی بھر رہا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ دکھاوے کے لیے کیا گیا کام تھا جس کا یہ نتیجہ ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین نے دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 پر چھت کے ایک حصے کے منہدم ہونے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ ڈی جی سی اے اس کا نوٹس لے گا اور ملک کو بتائے گا کہ یہ کیوں اور کیسے ہوا۔

جے فلسطین کا نعرہ: اسد الدین اویسی کو نااہل کرنے کا مطالبہ

یاد رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے دوران حلف برداری ’جے فلسطین‘ یعنی فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔

بعدازاں اویسی نے اپنی حلف برداری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ وہ پورے خلوص کے ساتھ بھارت کے پسے ہوئے طبقے کی مسائل پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں