تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیراویس مظفرنے گرفتاری کی تردید کردی

دبئی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر نے اے آروائی نیوز سے بات  کرتے ہوئے گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آٓصف علی زرداری کے دست راست سمجے جانے والے اویس مظفر ٹپی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دبئی میں موجود ہیں اوردبئی میں انٹرپول کے ذریعے ان کی حراست  کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اویس مظفر کی گرفتاری کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہیں دبئی میں انٹرپول نے گرفتار کیا ہے اور ایف آئی اےانہیں پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے میں ہے، تاہم انہوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ اویس مظفر سندھ حکومت کے سابقہ دورمیں وزیربلدیات بھی رہے ہیں اور وہ سابق صدر آصف زرداری کے دست راست اور منہ بولے بھائی بھی سمجھے جاتے ہیں۔

گزشتہ سال سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے ایک شہری کی جانب سے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما آغا سراج درانی اور اویس مظفر کے خلاف زمینوں پر قبضے کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔ درخواست گزار ڈاکٹر اقبال نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا  کہ میرے پاس بیوائیں آکر روتی ہیں، ضلع ملیر کی رہائشی اسکیم پر اویس مظفر اور آغا سراج نے قبضہ کرایا ہے۔

رواں سال  20 فروری کو نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسی کیس میں شریک ملزم اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکیا تھا۔آغا سراج درانی تاحال نیب کی تحویل میں ہیں اور 12 اپریل تک کا جسمانی ریمانڈ عدالت کی جانب سے دیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -