حکومتی ملکیتی اداروں کی اونرشپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی 2023 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی ایس اوایز پالیسی کا اطلاق تمام حکومتی ملکیتی اداروں پر ہوگا۔ سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ قائم کرکےاداروں کی نگرانی کی جائےگی۔
مجوزہ یونٹ سرکاری اداروں کے بزنس پلان کا تجزیہ کر کےسفارشات دے گا۔ سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ میں قابل،تجربہ کار اسٹاف بھرتی کیا جائے گا ان اداروں کے آزادانہ بورڈآف ڈائریکٹرز کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائےگا۔
حکومتی ملکیتی اداروں سےمتعلق پالیسی 5 سال بعد اپ ڈیٹ کر کےجاری کی جائےگی۔ حکومت اسٹریٹجک نوعیت کے حساس اداروں کاکنٹرول اپنےپاس رکھےگی مالی یا آپریشنل طور پر ناکام اداروں کو بیمار کمپنی ڈکلیئر کیا جائے گا۔
نقصان میں چلنے والے اداروں کی بحالی، تعمیرنو اور تنظیم نو کاپلان تیار کیا جائےگا۔ مستقبل میں حکومتی اداروں میں نئی بھرتیاں بھی کنٹریکٹ بنیادپرکرنےکافیصلہ کیاگیا۔