تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

آکسفورڈ کورونا ویکیسن کے مثبت اثرات، مریضوں کیلئے امید کی کرن

لندن : برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دواساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین کے بہتر نتائج آنا شروع ہوگئے، خصوصی طور پر معمر افراد پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے آکسفورڈ ویکسین گروپ کے مطابق مذکورہ ویکسین70سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے محفوظ اور کورونا وائرس کے خلاف مدافعتی ردعمل پیدا کرتی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی اور برطانوی دوا ساز کمپنی کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسین کی آزمائش کا تیسرا مرحلہ جاری ہے،
طبی جریدے دی لانسیٹ میں اس ویکسین کے ابتدائی ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

آکسفورڈ ویکسین گروپ کے مطابق ویکسین سے کورونا سے پاک صحت مند معمر افراد میں مضبوط مدافعتی نظام بن رہا ہے۔
70سال سے زیادہ عمر کے افراد میں ویکسین کے استعمال سے بہت جلد قوت مدافعت پیدا ہوسکتی ہے، ویکسین نتائج پر ابھی مزید تحقیق ہونا باقی ہے۔

اس ٹرائل میں 560 افراد شامل تھے اور ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ ویکسین ہر عمر کے افراد کے لیے محفوظ اور نوجوان و معمر افراد کے مدافعتی نظام پر یکساں اثرات مرتب کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -