اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں احتجاج، طلبہ اور پولیس میں جھڑپ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے وی سی آفس پر احتجاج کیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طلبہ اور پولیس میں ہاتھا پائی کے دوران متعدد طلبہ زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے دو طالب علموں کو گرفتار کیا جس کے بعد دیگر طلبہ کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی دفاتر کو حفاظتی طور پر تالے لگا دیے گئے جبکہ طلبہ نے جامعہ کے دفاتر کے باہر پلے کارڈ آویزاں کیے۔

- Advertisement -

گزشتہ ماہ لندن میں لاکھوں برطانوی شہریوں نے فلسطین کی آزادی کیلیے مارچ کیا تھا جس کا آغاز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے ہوا تھا۔ لندن کی سڑکیں ’فری فری فلسطین‘ اور ’اسٹاپ کلنگ ان غزہ‘ کے نعروں سے گونج اٹھی تھیں۔

شہریوں نے پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ مارچ وزیر اعظم رشی سونک کی رہائش گاہ سے ہوتا ہوا ہائیڈ پارک تک پہنچا تھا۔

اس سے قبل برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمن نے فلسطینیوں کے حق میں کیے جانے والے احتجاج اور مظاہروں کو نفرت مارچ کا نام دیا تھا۔

پچھلے سال ہونے والے مظاہرے میں بھی ہزاروں افراد کے احتجاج کے بعد 9 افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا جن میں سے پانچ پر نفرت انگیز نعرے لگانے اور پولیس پر حملے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں