پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں بروقت آکسیجن نہ ملنےسے کورونا کی 2 مریضہ دم توڑ گئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن آپریٹرکی غلطی 2انسانوں کی جان لے گی، ڈیوٹی ڈاکٹر بھی شور مچاتے رہے لیکن سلنڈرتبدیل کرنےوالاآپریٹرنہ ملا۔
جاں بحق مریضوں کی شناخت زاہدہ بی بی اور بشیراں بی بی کےنام سےہوئی ہے دونوں مریضوں کی حالت تشویشناک تھی دونوں مریض ایک ہفتےسےوارڈمیں داخل تھیں۔
فوکل پرسن کے مطابق زاہدہ بی بی کووینٹی لیٹرکی ضرورت تھی لیکن ورثا نہ مانے، دونوں مریضوں کےلواحقین کوان کی نازک حالت کاعلم تھا۔
واقعے پر ڈی ایچ کیو انتظامیہ نے 4 ملازمین وارڈسرونٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔