منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کو آکسیجن فراہم کرنے والا نظام خراب ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی خلائی اسٹیشن کو آکسیجن فراہم کرنے والا نظام خراب ہوگیا تاہم انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن اور عملے کی سلامتی کو خطرہ نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کے روسی خلابازوں کے حصّے کو آکسیجن فراہم کرنے کا نظام خراب ہوگیا ہے تاہم امریکی حصے پر آکسیجن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

روسی خلائی ایجنسی روسکاسموس نے کہا ہے کہ زویزڈا میں آربٹل لیب پر آکسیجن کی فراہمی کا نظام بدھ کو خراب ہوا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 1998 میں انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن میں ہوا کی لیکج کا مسئلہ پیش آیا تھا تاہم اس کے بعد یہ تازہ واقعہ ہے جو ایسے وقت میں پیش آیا جب تین خلاباز انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پہنچے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو روسی اور ایک امریکی خلابازوں کے عالمی خلائی اسٹیشن پہنچنے کے بعد خلائی اسٹیشن کے عملے کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

روسی خلا بازوں کا کہنا ہے کہ انہیں آکسیجن کی لیکج کی جگہ کا علم ہوگیا ہے اور اس مسئلے کو کیسے حل کرنا وہ بھی ہدایات کے مطابق حل کررہے ہیں۔

آر آئی اے نووسٹی نیوز ایجنسی نے روسی خلا باز گینیڈی پڈالکا کے حوالے سے کہا ہے کہ خائی سٹیشن پر روسی حصے کے تمام پرزے ناکارہ ہوچکے ہیں، خلائی سٹیشن پر موجود آلات و سامان کو صرف 15 برسوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ دو دہائی پرانا ہو چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں