تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

فلسطین میں نئی حکومت بن گئی

فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے نئی حکومت کی منظوری دے دی۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں محدود اختیارات رکھنے والی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم محمد مصطفیٰ کی پیش کردہ نئی حکومت کی منظوری دے دی ہے۔

نئے حکومتی ارکان اتوار کو عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔

مصطفیٰ نے کہا کہ نئی حکومت کی "اعلی قومی ترجیح” غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کابینہ "غزہ کی ذمہ داری سنبھالنے سمیت اداروں کو دوبارہ متحد کرنے کے لیے ویژن مرتب کرنے پر کام کرے گی۔

محمود عباس کے دیرینہ اقتصادی مشیر مصطفیٰ نے سابق وزیر اعظم محمد شطیہ کی جگہ لی ہے جنہوں نے اپنی حکومت کے ساتھ فروری میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ اور مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے درمیان تبدیلی کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -