منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دوست مزاری کو نااہل قرار دینے کے لئے مراسلہ اسپیکر کو بھجوا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے ایم پی اے نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست مزاری کو نااہل قرار دینے کے لئے مراسلہ اسپیکر کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست مزاری کو نااہل قرار دینے کے لئے 67 صفحات پر مشتمل مراسلہ اسپیکر کو بھجوا دیا گیا۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد رضوان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی زریعے اسپیکر اسمبلی سبطین خان کو مراسلہ بھجوایا۔

- Advertisement -

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16اپریل اور 22جولائی کو ہونے والے وزیر اعلی کے انتخاب کو متنازع بنایا، پولیس کو اسمبلی کے اندر داخل کروایا اور ارکان اسمبلی پر تشدد کروایا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے 10 ووٹ مسترد کر کے سپریم کورٹ کے 17 مئی کے احکامات کی نہ صرف خلاف ورزی کی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

مراسلے میں استدعا کی گٸی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں۔

گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی ، جس کے بعد وہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے برطرف ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے ق لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد کر کے حمزہ شہباز کو منتخب وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کیا گیا تو سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے رولنگ کو کالعدم قرار دیا اور زیادہ ووٹ لینے پر پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں