اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

طوفانی بارش کی پیش گوئی ، کراچی ایئر پورٹ پر الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : طوفانی بارش کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا،جس میں محفوظ فلائٹ آپریشن کےدوران ہنگامی اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہدایات جاری کردیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے محفوظ فلائٹ آپریشن کےدوران ہنگامی اورحفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رن ویزاور ٹارمک ایریاز میں جمع پانی کی نکاسی کو فوری ممکن بنایا جائے۔

- Advertisement -

پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر پانی کی موجودگی سےطیاروں کے پھسلنے کا خدشہ رہتا ہے، جناح ٹرمینل پراحتیاطی تدابیرکو یقینی بنایا جائے۔

ہلکے وزن کےفکس ونگز،روٹری ونگزجہازوں کومحفوظ مقامات پرپارک کردیا گیا ہے اور چھوٹے ساخت کے طیاروں کے ساتھ اضافی وزن باندھے گئے ہیں۔

خیال رہے کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ کل 31 اگست تک جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں