جمیکا:ویسٹ انڈیز کے معروف فاسٹ بولر اوشان تھومس خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمیکا میں اولڈ ہاربر ہائی وے 2000 پر فاسٹ بولر کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
ٹریفک حادثے میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس میں فاسٹ بولر کی گاڑی قلابازیں کھاتی ہوئی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پیسر شدید زخمی ہوگئے۔
West Indies fast bowler Oshane Thomas was involved in a motor accident on Sunday, but is now recovering at home.https://t.co/7ZgNRZhAGc
— ICC (@ICC) February 18, 2020
اوشان تھومس کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
حادثے کے بعد فاسٹ بولر بے ہوش ہوگئے تھے اور جب انہوں نے آنکھ کھولی تو وہ اسپتال میں تھے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بولر کی حالت زیادہ خطرناک نہیں۔
Happy Birthday to the one and only Oshane Thomas!!! #HappyBirthday #CPL #BiggestPartyInSport pic.twitter.com/kYkYw823QC
— CPL T20 (@CPL) February 18, 2020
حادثے پر کھلاڑیوں اور پلیئرز ایسوسی ایشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیسر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔