ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، ائیرچیف مارشل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے ملکی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ائیر سٹاف پریزینٹیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے آپریشنل تیار یاں یقینی بنائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں ہر تین ماہ بعد آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ائیر اسٹاف پریزینٹیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے، ائیرچیف مارشل نے پرنسپل اسٹاف آفیسرز، ائیرآفیسرز، فیلڈ کمانڈرز اور ائیر مین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بہادر ہوابازوں کی درخشاں روایات کے امین ہوتے ہوئے فضائیہ کے ہر ایک فرد نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ ”Operation Swift Retort”  میں دشمن کی جارحیت کے خلاف بے مثال جرأت و بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ عزو جَل کا  شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں دشمن کی طرف سے مسلط کردہ جارحیت کا جواں مردی سے جواب دینے کا حوصلہ عطا کیا۔ مجاہد انور خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کی گئی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں