اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کورونا کیخلاف جنگ، چین سے حفاظتی سامان پاکستان پہنچ گیا، 50 وینٹی لیٹرز بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ کا کارگو طیارہ چین سے حفاظتی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا، سامان میں 50 وینٹی لیٹرز سمیت 3لاکھ ٹیسٹنگ کٹس ، 65ہزاراین95ماسک اور 10 ہزارسرجیکل گاؤن شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین سےکووڈ19کےطبی سامان کی پاکستان منتقلی کاسلسلہ جاری ہے ، پاک فضائیہ کاکارگوطیارہ چین سےحفاظتی سامان لیکرپاکستان پہنچ گیا، ،ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ 16 ٹن طبی سامان میں20بائیوسیفٹی کیبنٹ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق طیارےمیں50وینٹی لیٹرزبھی لائےگئے جبکہ دیگر سامان میں 3 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس ، 65 ہزاراین95ماسک،10ہزارسرجیکل گاؤن بھی شامل ہیں۔

چند روز قبل بھی چین سےایک اور طیارہ 20 ٹن طبی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا ، طبی سامان میں 99وینٹی لیٹرز، 2لاکھ 60 ہزار این95 ماسک شامل تھے جب کہ ڈونیشن کا سامان بھی پی آئی اےکی پروازکےذریعےپاکستان منتقل کیاگیا۔

ڈونیشن میں6 وینٹی لیٹرز، 300حفاظتی سوٹ، 600حفاظتی عینکیں، 7ہزار این 95ماسک اور 6ہزار سرجیکل ماسک شامل تھے، یہ سامان بطور عطیہ فراہم کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مرحلہ وار امدادی سامانا ملک کے مختلف شہروں میں چین سے لایا جاچکا ہے، رواں ماہ 10 مئی کو چین سے ایک اور طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا۔

خیال رہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچی، طبی ماہرین کرونا وائرس کے خلاف پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد بھی کی۔

یاد رہے 24 اپریل کو بھی چین سے 10 رکنی طبی ماہرین کی ٹیم جنرل ہوانگ کی سربراہی میں پاکستان پہنچی تھی، طبی ماہرین ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس پر مشتمل سامان بھی ساتھ لائےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں