ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کا پولینڈ کے فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پولینڈ کی مسلح فورسز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب جاری اعلامیے کے مطابق ائیر چیف کا استقبال پولینڈ آرمڈ فورسز کے جنرل کمانڈر جنرل جارسلاو میکا، فرسٹ ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل جان سلیوکا اور بریگیڈیر جنرل  یاسک پشتوانے کیا جبکہ فضائیہ کے سربراہ کو پولینڈ کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

بعد ازاں دونوں سربراہان نے باہمی  پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ پاک  فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان بہترین تعلقات کی تعریف کی اور  پاک فضائیہ کے ابتدائی دور میں تعمیر و ترقی سمیت جدیدیت میں پولش افسران کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان نے فضائی افواج کے مابین باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

پولینڈ کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس مسٹر مارک لیپنسکی اور ڈپٹی چیف آف دی جنرل سٹاف میجر جنرل ڈریسز  لکووسکی نے بھی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ پولش ائیر فورس کی خصوصی دعوت پر پولینڈ کے سرکاری دورہ پر گئے ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں