منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ کا دستہ کثیر الملکی فضائی مشقوں کیلئےسعودی عرب پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فضائیہ کا دستہ کثیرالملکی فضائی مشقوں کیلئےسعودی عرب پہنچ گیا، مشقیں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر منعقد ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کثیرالملکی فضائی مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، فضائی دستے میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں سمیت دیگر اثاثے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اسپیئرزآف وکٹری 2025 مشقیں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر منعقد ہو رہی ہیں، مشقوں میں مختلف نوعیت کی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی طیارے ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ صلاحیت کیساتھ براہ راست سعودی عرب پہنچے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشقوں میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان، قطر شرکت کریں گے جبکہ یو اے ای، برطانیہ اور امریکا بھی کثیر الملکی مشقوں میں شریک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری دیگر جدید لڑاکا طیاروں کے مد مقابل آئیں گے ، پاکستانی طیارے اے ای ایس اے ریڈار، بی وی آر میزائلوں سے لیس ہوں گے، سعودی شاہی فضائیہ پانچویں بار اسپیئرز آف وکٹری کی میزبانی کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں