جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاک فضائیہ کا پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا ایئرشو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فضائیہ کی جانب سے منعقدہ ائیرشو میں آرمی ایوی ایشن اور ترکی وسعودی فضائیہ نے بھی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف 9 پارک کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کی جانب سے ائیرشو کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ممنون حسین، وزیردفاع خرم دستگیر، ائیرچیف مارشل سہیل امان سمیت سفارتکار، اعلیٰ سول اورعسکری حکام نے شرکت کی۔

No automatic alt text available.

پاک فضائیہ کے میراج طیاروں نے اپنی عسکری خدمات کے 50 سال مکمل ہونے پر فضا میں آزادی کے رنگ بکھیرے اور شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


آرمی ایوی ایشن کے دستے نے بھی ایئرشو میں شرکت کی اور صدر پاکستان ممنون حسین کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سلامی بھی پیش کی۔فضائی مظاہرے میں ایف سولہ، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے سمیت دیگر طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

Image may contain: airplane, sky, cloud, nature and outdoor

واضح رہے کہ ایئرشو میں سربیا، ترک اور سعودی عرب کی فضائیہ نےبھی شرکت کی جبکہ سعودی ہاکس اورترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے شاندار فضائی کرتب دکھا کر پاکستانی عوام کا لہو گرمایا ۔

صدر پاکستان ممنون حسین کا تقریب سے خطاب 


صدر پاکستان ممنون حسین نے تقریب کے شرکاء اور ایک ایک پاکستانی کو 70 واں جشن آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روزاول سےہی دشمن کی آنکھ میں کانٹےکی طرح چھبتا ہے چنانچہ ہم پر جنگیں مسلط  کی گئیں جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

No automatic alt text available.

انہوں نے کہا کہ دشمن نےوطن عزیزکےمختلف گوشوں میں دہشت گردی شروع کرادی ہے تاہم اندرونی اور بیرونی جارحیت اس قوم کے چٹان سے مضبوط عزائم پر اثرانداز نہیں ہوسکتی ہے۔

صدرممنون حسین نے چین، سعودیہ اور سربیا کی فضائیہ کی تقریب میں شمولیت پر شکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر پاک چین دوستی کا شاہکار ہے اور جے ایف 17 تھنڈر خود انحصاری میں پاک فضائیہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

No automatic alt text available.

انہوں نے کہا کہ قوم  کے ہر طبقے کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے لیے متحد ہو جائیں اور اپنے مثالی اتحاد سے دشمنوں کی ناپاک سازشیں اور عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے شاندار فضائی مظاہروں کو سراہتے ہوئے ان کی مہارت کی تعریف کی اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر پاک فضائیہ کو مبارک باد پیش کی۔

صدرممنون حسین نے اپنی تقریر میں تعلیم پرخصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نیک نیتی اوردیانت کےساتھ فرائض انجام دیں تو ہی ترقی کر پائیں گے جس کے لیے فرائض کی انجام دہی میں احساس ذمہ داری کی اشد ضرورت ہے جس سے وہ منزل دور نہیں جس کا خواب قائداعظم نےدیکھا تھا۔

ایئرچیف مارشل سہیل امان کا تقریب سے خطاب 


ایئر چیف مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے اہم اور قابل فخر ہے اور زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔

انہوں نے سعودیہ عرب، ترک اور سربیا فضائیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کرکھڑے ہیں اور آج جشن آزادی کے اہم قومی دن کے موقع پر ہماری خوشیوں میں شریک ہیں۔

Image may contain: airplane and sky

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ہم ہمیشہ اصولوں پر کھڑے ہوتے ہیں مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، کشمیریوں کو مسلسل محکوم بنا کرنہیں رکھا جاسکتا ہے۔

ایئر چیف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کے لئے افواج نے بیڑا اٹھایا ہے اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کردیا گیا ہے۔

No automatic alt text available.

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساڑھے 6 ہزار جوانوں نے اپنی جان قربان کی اور اللہ کا شکر ہے دہشت گردوں کا قلع قمع ہوا۔

Image may contain: sky

انہوں نے کہا کہ چنددہشت گردی کے چند واقعات تکلیف کا باعث ہیں تاہم پاک فوج نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم مصمم کر رکھا ہے اور انشاءاللہ دہشت گردی کے ناسورکو مکمل طورپرختم کردیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں