ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

شہید پائلٹ مریم مختار کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی نماز جنازہ ملیر کینٹ میں ادا کردی گئی، جس کے بعد مریم مختار کو فوجی اعزاز کے ساتھ ملیر کینٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا.

نماز جنازہ میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مختار احمد،جی او سی ملیر گریژن پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران و دیگر کی شرکت کی ہے.

- Advertisement -

گزشتہ روز میانوالی کے قریب طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کا جسد خاکی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے فیصل بیس کراچی پہنچایا گیا،اس سے قبل بھی شہید فلائنگ آفیسر کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت ایوی ایشن افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مریم مختار کا تعلق کراچی سے تھا، انھوں نے دوران پرواز جام شہادت نوش کرکے پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزازاپنے نام کیا.

وزیرِاعظم نواز شریف نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مریم مُختار پاکستان کا فخر تھیں جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں