ہوم بلاگ صفحہ 26365

مشرف کا ٹرائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، بھارتی ہائی کمشنر

0

بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، وزیر اعظم منموہن سنگھ کی خواہش ہے کہ وہ اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں۔

ایوان صنعت و تجارت لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالفت کی بناء پر بھارت میں انتخابی مہم نہیں چلائی جا رہی، بہت سارے ایشوزکو انتخابی مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی خواہش ہے کہ وہ اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں، سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے کی مخالفت نہیں کی۔

لاہور: انارکلی بازار میں دکان کے تنازعہ پر تین افراد کی فائرنگ، تاجر زخمی

0

لاہور کی معروف تجارتی مارکیٹ انارکلی بازار میں دکان کے تنازعہ پر تین افراد نے فائرنگ کر کے تاجر شاہ دین کو زخمی کر دیا، تاجروں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

انارکلی بازار کے تاجر شاہ دین کی دکان کا تنازعہ چلا آرہا ہے، آج مالک دکان خالی کرانے کے لیے ساتھیوں کے ہمراہ آیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، دکان کے مالک اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے شاہ دین کو زخمی کر دیا، ملزم فرار ہونے لگے تو تاجروں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دو ملزمان اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

توانائی بحران کا واحد حل ایل این جی ہے، شاہد خاقان عباسی

0

وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی بحران کا واحد حل ایل این جی ہے، قطر سے ایل این جی کی درآمد کے انتظامات مکمل ہیں تاہم ابھی تک نرخوں کا تعین باقی ہے۔ 

سینیٹرمحمد یوسف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا۔جس میں ایل این جی کی درآمد، اس کے معاشی اثرات اورپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیرپیٹرولیم اورسیکریٹری پیٹرولیم نے کمیٹی کوبریفنگ میں بتایا کہ ایران نےعالمی پابندیوں کے باعث پاکستان کو گیس پائپ لائن کیلئے پانچ سو ملین ڈالرکے فنڈزدینے سے معذرت کرلی ہےجس سے پائپ لائن کی تکمیل میں مسائل پیدا ہوگئےہیں۔

اس حوالے سے رواں ماہ کے آخرمیں ایرانی حکام سے بات چیت کیلئے وفد ایران جائے گا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ قطر سے ایل این جی درآمد کرکے مکس گیس بنائیں گے جس سے قیمت میں اضافہ ہوگا تاہم اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین کے ٹیرف پرنہیں ہوگا۔

 

گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر اُوگرا کا سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

0

گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں پہلے مرحلے میں صنعتی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر اُوگرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے مطابق رواں سال بجلی مزید مہنگی کرنے کے علاوہ رواں ماہ گیس مہنگی کرنا ہوگی، جس کی تیاریاں بتدریج آگے بڑھ رہی ہیں گیس ڈسٹری بیوشن کی دوںوں کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنےکیلئےآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دی تھی۔

پیرکو سوئی ناردرن کی گیس ٹیرف میں 69 روپےفی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست پراُوگرا نےسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن نے ابھی گھریلو صارفین کے ٹیرف برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے تاہم سی این جی اور پاور پلانٹس کیلئےگیس 15 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اسی طرح صنعتوں اور فرٹیلائیزر انڈسٹری کیلئے بھی گیس 15 فیصد مہنگی کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے، سوئی ناردرن نے اُوگرا کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اگر ٹیرف میں اضافہ نہ کیا گیا تو سوئی ناردرن کو 6 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

 

نجکاری کمیشن کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس بدھ کوطلب

0

نجکاری کمیشن کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس بدھ کوطلب کرلیا گیا،  پی آے اے اوراسٹیل مل سمیت اکتیس سرکاری اداروں کی نجی شعبےکو فروخت کے معاملات کا جائزہ لیا جائےگا۔

اجلاس کی صدارت وزیرمملکت اور چئیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرکریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں اکتیس سرکاری اداروں کی نجکاری کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

پی آئی اے،اسٹیل ملز اور کنونشن سنٹر اسلام آباد کی نجکاری پہلے مرحلے میں کی جائے گی، اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے حصص اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا

0

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا، مارکیٹ دو نئے ریکارڈ بناکر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان کاروباری ہفتےکےآغاز پربھی برقراررہا۔۔بعض حلقوں کی جانب سےمارکیٹ میں پیرکو کریکشن آنے کی توقعات بھی غلط ثابت ہوئیں۔

مارکیٹ میں تمام دن تیزی رہی اورایک موقع پر 250 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بھی دیکھا گیا تاہم بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں فروخت کے دباؤ سے کاروبارکےاختتام پر یہ اضافہ 123 پوائنٹس تک محدود ہوگیا۔

مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 26170 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، ۔ستاون ارب روپے کے اضافے سے پیر کو پہلی بار مارکیٹ سرمائے کی مالیت تریسٹھ کھرب روپے سے تجاوز کرگئی۔

 

دہشتگردی کےخاتمےکیلیےفیصلہ ناگزیرہے، الطاف حسین

0

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا دہشت گرد ملک کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں ۔دہشت گردی کیخلاف ٹھوس لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے ۔

الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل اور تیراہ میں درس مرکز کو بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا ملک کے استحکام اور سا لمیت کے لئے قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل اور فیصلہ کرنا اب ناگزیر ہوچکا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا حکومت ، مسلح افواج اورمقتدر حلقے و ارباب اختیار دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے اور قومی سلامتی کی خاطر متحد و منظم ہوجائیں۔الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
   

پرویز مشرف کے مقدمے میں فوج کے خلاف ٹرائل کا تاثر دینا غلط ہے، منورحسن

0

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے حکومتی پراسیکیوٹر اکرم شیخ ایڈووکیٹ کوملنے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے مقدمے میں فوج کے خلاف ٹرائل کا تاثر دینا غلط ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سید منور حسن نے حکومت سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ اور ان کے خاندان کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف نے دو بار آئین توڑا او رعدالت کے معزز ججوں کو غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا انہیں اس جرم کی سزا ملنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں یہ تاثر دیا جارہاہے کہ جیسے یہ فوج کے خلاف ٹرائل ہورہاہے جو صحیح نہیں ہے۔
   

سابق آرمی چیف کو غدار کہنا درست نہیں ، چوہدری شجاعت حسین

0

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالہٰی کا کہناہے کہ سابق آرمی چیف کو غدار کہنا درست نہیں ، ن لیگ نے ان کے سامنے وزارتوں کے حلف کیوں اٹھائے۔

سینیٹ سے خطاب میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناتھا کہ کبھی دینا میں کسی ملک کا آرمی چیف بھی غدار ہوسکتا ہے ،مشرف کیس میں غداری کا لفظ ختم کیا جائے،جولوگ غداری کیس کی باتیں کررہے ہیں انھوں نے بھی نام نہاد غدار سے حلف لیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہتین نومبر کے بجائے بارہ اکتوبر سے کارروائی شروع کی جائے تو اور بھی نام آئیں گے۔.

چوہدری شجاعت کا کہناتھا کہ پرویز کیانی ، پرویز الہی کے نام آیئں گے تو افتخارمحمد چودھری کا نام بھی آئیگاچودھری شجاعت تو اپنا نام پیش کر چکا ہے، اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے بھی کہا کہ سابق آرمی چیف کو غدار کہنا اچھی بات نہیں۔

الیکشن ماناہےدھاندلی تسلیم نہیں کی، عمران خان

0

پاکستان تحریک کے چیئرمین انصاف عمران خان کاکہناہےلوگ سندھ کوتقسیم کرنے کی بات کررہےہیں، لیکن وہ لوگوں کواکٹھاکرناچاہتے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی توعوام سڑکوں پرہوں گے۔

 کپتان نے سجایا عمر کوٹ میں میدان اور عام انتخابات میں سونامی سندھ تک نہ پہنچنے پرمعافی طلب کرتے ہوئے ہرضلع میں جانے کاکردیا اعلان ، چیئرمین پی ٹی آ ئی نے کہا پاکستان میں تقسیم صرف ظالم اور مظلوم ہے سندھی بلوچی یاپنجابی کی نہیں، ہم سب کو اکٹھا کرکے عدل دیناچاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہناتھاانتخابات تسلیم کیے دھاندلی نہیں چارحلقوں میں ووٹوں کی تصدیق ہوگی توپتہ چلے گا کہ گیارہ مئی کوتاریخی دھاندلی ہوئی انہوں نے خبردار کیا کہ اب ایسا ہواتوعوام سڑکوں پرہوگی ۔

عمران خان کا کہنا تھا برسوں سےاحتساب ہورہاہےلیکن کرپشن ہے کہ ختم ہونے کانام نہیں لے رہی، کے پی کے میں احتساب کاایسا نظام لائیں گے کہ کرپشن کرنے والے وزیروں کوبھی نہیں بخشا جائے گا۔