ہوم بلاگ صفحہ 26417

سڑک میرے باپ کی ہے

0

تحریر:  ایاز خان 

انسانی تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ جن اقوام میں بھی قانون کی عمل داری قائم ہوئی ہے اس نے طرقی کی بلندیوں کو چھولیا،  قانون کی عمل داری اگر خوش اسلوبی سے نافذ ہوجائے تو معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا چلا جاتا ہے اور اگر یہ عمل داری راستے میں رک جائے اور قانون کا تمام شہریوں پر یکساں اطلاق نہ ہو پائےگا، غریب کے لئے قانون موجود ہو اور با اثر افراد اور امراء کے لئے قانون لمبی تان کر سو رہا ہو تومعاشرہ ابتری کی عبرت ناک مثال بن جاتا ہے۔

 اس کی زندہ مثال برطانوی وزیراعلیٰ ڈیوڈ کیمرون ہیں جن کو ڈاکٹر نے انتہائی نہگداشت کے کمرے میں داخل ہونے سے نہ صرف روکا بلکہ اس کے نقصانات  پرلیکچر بھی دیا، ذکر برطانیہ کا ہو اور پاکستان کی سیاست کا ذکر نہ ہو ایسا نہیں ہو سکتا۔

حال ہی میں برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کرکے آنے والے بلا ول بھٹو زرداری انداز بیان اور گفتار سے  پڑھے لکھے معلوم ہوتے ہیں اور اخباروں میں ان کی لاڑکانہ والی تقریر پر خوب کالم بھی لکھے گئے مگر کسی نے بلاول سے یہ سوال نہیں پوچھا کی میاں برطانیہ میں سڑک پر قبضہ  کر نے کی کیا سزا ہے ؟ اور کو ئی پوچھے گا بھی نہیں  کیوں کے بلاول تو بڑے صاحب کے بیٹے ہیں انکے نانا سابق وزیر اعظم ،  والدہ دو مرتبہ سابق وزیر اعظم اور والد سابق صدر پاکستان اور مفاہمت کی پالیسی کے ایجاد کرنے والےہیں۔

 کچھ  عرصہ قبل سندھ ہائیکورٹ کے سابق  چیف جسٹس مشیر عالم نے کہا تھا کہ قانون کی بلاتفریق عمل داری سے ہی دہشت گردی اور جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے عدالتیں جن قوانین پر عمل درآمد کے احکامات جاری کرتی ہیں ان احکامات پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کیا جاتا، شہریوں کے جان و مال کی تحفظ کی ذمہ دار حکومت ہے، قانون کی بلاتفریق عمل داری نہ ہونے کے سبب معاشرے میں جرائم بڑھ رہا ہے۔

میں  پریشان ہوا کے سندھ کی سب سے بڑی عدالت کے چیف نے ایسا کیوں کہا   تحقیق کر نے پر سمجھ آیا  کے شاید  پڑھے لھے لوگوں سے مخاطب ہیں، معاملہ کچھ یوں تھا کہ صوبہ سندھ کی سب سے بڑی عدالت جسے لوگ سندھ ہائی کورٹ کے نام سے جانتے ہیں اس کے حکم کے باوجود سڑک پر قبضہ جاری ہے اور سونے پر سوہاگاہ کے پولیس والے اس دیوار کی حفاظت پر معمور ہیں سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود کےعوامی حقوق کے علمبرداروں کے کان پر جوں نہیں رینگی۔

سنا تو تھا کے پاکستان میں سب چلتا ہے مگر ایسی جیتی جاگتی مثال  شاید پہلے نہیں دیکھی ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما تو اپنی  توپین  لیکر میدان میں اتر  آئیں ہیں مگر کا ش کوئی ان کو یہ سمجھا دے کہ سڑک عوام کے ٹیکس سے بنتی ہے  بلاول سمیت کسی کے والد محترم کی  ذاتی جائیداد نہیں ہوتی، مگر پیپلز پارٹی والے بہ ضد ہیں کہ  ہم سے جو ٹکرائے گا وہ مٹی میں مل جائے گا۔ قصہ مختصر یہ کہ تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کی لندن میں  بھی دفاتر اور رہنماوں کے گھر موجود ہیں، جو پارٹی سڑک پر قبضہ کرنے کی حامی ہے ۔ لندن میں کسی بھی سڑک پر صرف 5 منٹ کے لئے  رکاوٹیں کھڑی کر کے دکھائے۔

 بچپن میں جب  ہم کرکٹ کھلنے جا تے اور وہاں کوئی اورٹیم پہلے سے کھیل رہی ہوتی تھی توان بچوں سے  الفاظ کی جنگ  ہوجایا کر تی تھی اور ایک ہی سوال پوچھا جاتا تھا کہ سڑک کیا تمھارے باپ کی ہے؟ بچےتو صرف سوال کیا کرتے تھے مگر پردیس سے آئے تعلیم یافتہ بلاول نے اس سوال کا جواب بہت ہی دیا ہے۔

 شاید میں یہ سب لکھنے کے بعد جمہوریت کا دشمن بھی کہلاوں اور گستا خ بھی مگر کیا کروں سچ کہنے کی بری عادت  ہے ،  کسی کو برا لگے تو خاکسار کیے لئے دعا فر ما دے

 بقولِ شاعر

 جو دل پر گزرتی ہے رقم کر تے رہیں گے

 ہم  پرورش  ِ لوح و قلم  کر تے  رہیں  گے

امید ہے حکومت سند ھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی، خالد مقبول صدیقی

0

ایم کیو ایم نے کراچی ا ور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخاب کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت سند ھ انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دے گی ۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ انتخابات اکیلے لڑی ہے اور اس بار بھی اکیلی لڑے گی ، توقع ہے کہ بلدیاتی انتخابی مہم احتجاجی مہم میں تبدیل نہں ہوگی، انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر کھلنا شروع ہوگئے ہے.

اس موقع پر خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو آپریشن کے حوالے سے اپوزشین جماعتوں سے مشورے کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ وزیراعلی سندھ  اُسے ملاقات کےلیے بلائیں ، حکومت سندھ آپریشن کی نگرانی کےلیے مانیٹرنگ کمیٹی بنا کر اس بات کو یقینی بنائے کہ کو ئی بے گناہ ماروئے عدالت قتل نہ ہو،

فاروق ستار نے کہا کہ متنازع قانون اور حلقہ بندیاں سندھ کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے،انتقامی عمل کے نتیجے میں انتخابی عمل متاثرہوگا، اگر دفاتر چھاپے مارے جائیں گے، توسیاسی اور انتخابی عمل سبو ثاز ہوگا۔

 

ریلوے حکام نے موسمی تہوار بسنت پراسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

0

ہر بارکی طرح اس بار بھی لاہورشہر میں بسنت کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، لاہور ریلوے حکام کی جانب سے بسنت کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اکیس فروری سے پانچ مارچ تک ٹرینوں کو چھانگا مانگا کے اسپیشل اسٹاپ دئیے جائیں گے۔ بسنت کے دنوں میں تمام ٹرینیں 3 سے پانچ منٹ تک چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر رکیں گی۔
   

بجلی بحران ماضی کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے، نوازشریف

0

وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی بحران کا سامناہےوزیر اعظم نے کہا کہ لائن لاسزکم اورترسیل کانظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پینتالیس اداروں کو اخراجات میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ملک میں اسلمی بینکاری کے لئے کمیتی قائم کر دی گئی ہے، جبکہ سماجی شعبے میں مستحق افراد کی امداد کے لئے پچھتر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں
   

خیبر پختون خوا کے بیشتر حصے سخت سردی کی لپیٹ میں

0

خیبرپختونخواہ کے بیشترعلاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورمیں درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈ، تیمرگرہ میں صفر، سید وشریف میں منفی ایک ہےدیرمیں منفی تین،کالام میں منفی نو،میرکنی میں منفی ایک سینٹی گریڈ جبکہ دروش میں منفی چھ، کاکول میں منفی تین سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

پہاڑوںپر برف باری کے بعد لوگ خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقامات کارخ کررہے ہیں، دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے سے گیس کا پریشر کم ہونے سے گھریلوصارفین پریشانی کاشکارہیں۔

ابو ظہبی : پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 123رنز کی برتری

0

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹسمینوں کی شاندار پرفارمنس کی بدولت میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے سنچریاں اسکور کیں۔

ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے میں پاکستانی بلے بازوں نے کیا کمال۔ قومی ٹیم نے پہلی نامکمل اننگز ایک کھلاڑی آؤٹ چھیالیس رنز پر شروع کی تو محمد حفیظ کی صورت میں پاکستان کو پہلی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا، احمد شہزاد اڑتیس کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ 

تراسی رنز پر تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد تجربہ کار یونس خان نے کپتان مصباح الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور چوتھی وکٹ کے لئے دو سو اٹھارہ رنز جوڑ ے، یونس خان نے کیرئیر کی تیسویں سنچری بناتے ہوئے پاکستان کو سری لنکا پر برتری دلوائی، یونس خان ایک سو چھتیس رنز پر آؤٹ ہوئے۔ 

دوسری جانب مصباح الحق ڈٹے رہے اور بولر زکا جم کر سامنا کررتے ہوئے کیرئیر کی پانچویں سنچری داغ ڈالی،  یونس اور مصباح کے سامنے سری لنکن بولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر مصباح الحق ایک سو پانچ اور اسد شفیق بارہ رنز کے ساتھ کیریز پر موجود ہے، پاکستان کو سری لنکا پر ایک سو تیئس رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی چھ وکٹیں اب بھی باقی ہے۔
   

اسلام آباد: گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج

0

گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گزشتہ روز عوام دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روڑ پر نکل آئے اور احتجاج کیا، دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر تھانہ آبپارہ نے ایک سو دس مرد و خواتین مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے سیکٹر آئی ٹین، سیکٹر جی ٹین، سیکٹر جی سیون سمیت متعدد علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے اور اسلام آباد کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث سردی سے بے حال ہوچکے ہیں مظاہرین نے وزیر اعظم نواز شریف اور صدرممنون حسین سے اپیل کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔

اسلام آباد: ایم ڈبلیو ایم اورسنی اتحاد کونسل کی پریس کانفرنس

0

 صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے ربیع الاول میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو مقدمہ وزیر اعلی پنجاب ،وزیر قانون کے خلاف درج کرائیں گے۔

سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزاد حامد رضا نے الزام عائد کیا کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کی ذمہ داری وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ پرعائد ہوتی ہے۔.

فیصل رضا عابدی کاکہناتھا ربیع الاول میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی ذمہ داری پنجاب حکومت پرعائد ہوگی۔

ان کاکہناتھا مذاکرات کانتیجہ طالبان کی شریعت کانفاذ کی صورت میں نکلے گا، فیصل رضا عابدی کاکہنا تھا طالبان سے مذاکرات طالبان کے ذریعے کرائیں جارہے ہیں،   فیصل رضا عابدی نے ایم کیوایم ،پیپلز پارٹی اور اےاین پی سے اپیل کی کہ وہ اے پی سی سے باہر آجائیں۔

پاکستان کی ایک سیاسی جماعت نے اپنا نام تبدیل کرکے عام آدمی پارٹی رکھ لیا

0

پاکستان کی ایک سیاسی جماعت نے اپنا نام تبدیل کرکے عام آدمی پارٹی رکھ لیا، الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان تحلیل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

پاکستان میں عامی آدمی پارٹی منظرعام پرآگئی۔۔۔مہاجرلیگ نے اپنا تبدیل کرکے عام آدمی پارٹی رکھ لیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے نام کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان تحلیل کرنے کی بھی منظوری دے دی، ایک جماعت تحلیل ہونے کے باوجود سیاسی جماعتوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان دنیا میں بدستورپہلے نمبرپر ہے۔

اب بھی پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد دو سو اکیاسی ہے، الیکشن کمیشن نے چھ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کردیئے ہیں۔
   

صدر مملکت نے بجلی کی چوری روکنے کے لئے آرڈیننس جاری کر دیا

0

صدر ملکت نے بجلی چوری ختم کرنے کے لئے آرڈیننس منظور کرلیا، خبردار جو اب کسی نے بجلی چوری کرنے کا سوچا بھی اور اگر کوئی بجلی چوری کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کو بھرنا ہوگا دس لاکھ روپے سے ایک کروڑ تک جرمانہ اور اگر جج سخت ہوا تو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے، جس کی مدت دو سے سات سال رکھی گئی ہے۔

صدر نے مدتوں سے جاری بجلی کی چوری ایک آرڈیننس سے روک دی، اب کوئی چوری نہیں کر سکے گا، لیکن ایک شرط ہے، اس آرڈینسس کا حال پچھلے آرڈیننسوں جیسا نہ ہو اور بجلی کے محکمہ والے بھی انصاف پسند ہو جائیں، نئےسال سے امیدیں تو بہت ہیں، لیکن کیا نیا سال سرکاری حکام کو بھی بدل سکے گا۔