اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26995

ڈاکٹر طاہرالقادری بیرون ملک روانہ

0

لاہور:  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں مستقل قیام کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا بیرون ملک دورہء امریکہ میں عوامی تحریک کی تنظیم کو مظبوط بنانے کے لئے ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں، اُنہوں نے دھرنے کیلئے کسی ڈیل کی تردید کرتے ہوئے الزام ثابت کرنے والے کیلئے پانچ کروڑ انعام کی پیشکش بھی کی ہے۔

بیرون ملک روانگی سے پہلے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ 15 روزہ دورے میں وہ تنظیمِ نو پر توجہ دیں گے، انہوں نے کہا کہ سیاست اور صحافت سے تہمت لگانے کی روایت ختم ہونی چاہئے، طاہر القادری نے ڈیل کا ثبوت فراہم کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمران خان سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کو دھرنا ختم کرنے کا مشورہ دینے سے معذرت کرلی ہے، انھوں نے سیاسی جرگے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت نے مطالبات پر مذاکراتی کمیٹی کی بات تسلیم نہیں کی۔

امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فیلڈ مین آج پاکستان پہنچیں گے

0

واشنگٹن : پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فیلڈ مین آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، وہ سول اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اپنے دو روزہ دورے میں پاکستان میں اعلی سول اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ان کی ملاقاتیں تشکیل دی جارہی ہیں۔

امریکی مندوب کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے اس ملاقات کا باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔

توقع ہے کہ فیلڈمین اپنے دورے میں جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کریں گے۔

سمندری طوفان نیلوفر نے شدت اختیار کرلی

0

کراچی : بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والا طوفان بڑا ہورہا ہے، سمندری طوفان نیلوفر نے شدت اختیار کرلی ہے، طوفان عمان سے ٹکرا کر گوادر اوربھارتی گجرات کی طرف جانے کا امکان ہے، جمعے کو بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

نیلوفرنے پاکستان اوربھارت میں کھلبلی مچا دی ہے، بحیرہ ہند میں اٹھنے والا سمندری طوفان نیلوفر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا، جس سے تیزہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نیلوفرنے پاکستان اوربھارت میں کھلبلی مچا دی، طوفان کے باعث کراچی میں شدید بارش کا امکان ہےجبکہ ماہی گیروں کو ساحل پر لوٹنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں بارہ سوکلومیٹرکے فاصلے پر ہے، جو آئندہ چھتیس سے اڑتالیس گھنٹے میں کراچی اور پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، طوفان کی آمد کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، سندھ اوربلوچستان کے ماہی گیروں کوسمندرسے لوٹنے اورشہریوں کے سمندرمیں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ادھر کراچی میں شہری انتظامیہ خطرناک ہورڈنگز ہٹارہی ہے، متعلقہ افسران کواس حوالےسے ہدایت کردی گئی، تیس اور اکتیس اکتوبر کو کراچی، بدین، ٹھٹھہ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش تباہی لاسکتی ہے۔

لندن: عظیم میوزک بینڈ، کلچر کلب ،ایک بار پھر اسٹیج پر

0

بر طانیہ: دنیائے موسیقی کا عظیم بینڈ کلچر کلب ایک بار پھر اسٹیج کی رونق بڑھانے آگیا۔

برطانیہ میں موسیقی کی دنیا میں بتیس سال تک تہلکہ مچانے والامیوزک بینڈ کلچر کلب دوبارہ موسیقی کی دنیا میں آگیا ہے، لندن میں کیو آئیڈل ایوارڈ کی تقریب میں بینڈ نے اسن انیس سو بیاسی میں گایا گیا۔

مشہور عالم گانا، چرچ آف دی پوائزن مائنڈ گایا، جس کو لوگوں نے بے حد سراہا، بینڈ کے عالمی شہرت یافتہ سنگر جارج جنھوں نے کیو ایوارڈ بھی حا صل کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے بعد عوام کے سامنے پر فارم کرنے آئے اور لوگوں نے ان کے شو کو بے حد پسند کیا، جس پر وہ چاہنے والوں کے شکر گزار ہیں۔

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ مادام تساؤ کی زینت بن گیا

0

لندن : امریکا کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا ہے۔

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے مومی مجسمے کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا، ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں نے خوبصورت مجسمہ سازی کو بے پناہ سراہا، ٹیلر سوئفٹ ان دنوں اپنی نئی میوزک البم کی پزیرائی میں مصروف ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ کے نئے میوزک البم کو سال کا مقبول ترین البم قرار دیا جارہا ہے جبکہ البم میں گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والے گانے "شیک اٹ اوف” کو بے پناہ سراہا جارہا ہے۔

دن میں دوسے تین کپ چائے صحت کے لئے فائدہ مند

0

ماہرین کا کہنا ہےکہ چائے کے دوسے تین کپ پینے سے آپ اپنی ہڈیوں کو ٹوٹنے سے بچا سکتے ہیں۔

چینی ماہرین کی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ چائے پینے والوں کی کولہے کی ہڈی کی کثافت یا ٹھوس پن ان لوگوں کی نسبت زیادہ تھی جو چائےسے پر ہیز کرتےہیں جبکہ چائے پینے والوں میں کمر کی ہڈی میں فریکچر کا امکان ایسے لوگوں کی نسبت کم تھا جو کبھی بھی چائے کو ہاتھ نہیں لگاتے،ماہرین کا کہنا ہےکہ دن بھر دو سے تین کپ چائے کے استعمال سے اوسٹیوپروسس (ہڈیوں کے کھوکھلا ہونے کے مرض ) سے تحفظ حاصل ہو سکتا ہے۔

ایپل کانیا آئی پیڈ،دنیا کا سب سے پتلا ٹیبلٹ فون

0

ایپل نے آئی پیڈ کا نیا ورژن آئی پیڈ ٹومتعارف کروایاہے جوکہ دنیا کا پتلا ترین آئی پیڈ فون ہے۔

ایپل کا آئی پیڈٹو،چھ ملی میٹرموٹاہے اوراس میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ سینسر نصب ہے،اس میں پہلی بار اینٹی ریفلیکٹیوکوٹنگ استعمال کی گئی ہے جو دن کی روشنی میں بھی اسکرین کو سہولت سے دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔

آئی پیڈ ٹوکے دوسرے نئے فیچرز میں آٹھ میگا پکسل کا کیمرا شامل ہے جو سلو موشن ویڈیو بنا سکتا ہے،نئے ایپل آئی پیڈ ٹو سے دنیا بھر میں ٹیبلٹس کی فروخت میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

0

کراچی:شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نوافراد جان کی بازی ہارگئے،پولیس اور رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

پاورہاؤس چورنگی کےقریب پولیس موبائل پرفائرنگ سےاے ایس آئی عبد الرحیم جاں بحق ہوگیا،موچکوسے ہاتھ پاؤں بندھی تین لاشیں ملیں،لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک لرکی عافیہ جاں بحق ہوگئی،نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سےسیاسی جماعت کا کارکن بہادرخان ہلاک ہوگیا۔

نیوکراچی اورگودھراں میں پولیس کی چھاپہ مارکارروائیوں میں چالیس ملزمان کوگرفتارکرکےتفتیش کیلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا،زیرحراست چوبیس افراد کا تعلق مذہبی اورسولہ کاسیاسی جماعتوں سےہے۔

رینجرز نےبلدیہ،مدینہ کالونی،چنیسرگوٹھ اورفرنٹیئر کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کےدوران کالعدم تنظیم اورلیاری گینگ وارکےدرجن سےزائد ملزمان کوگرفتارکرکےبھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایم کیو ایم کا اعلی سطحی وفد آج وزیراعظم سے اہم ملاقات کرے گا

0

کراچی: ایم کیو ایم کا اعلی سطحی وفد آج اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کرے گا،، ملاقات میں وفد کی سربراہی ڈاکٹر فاروق ستار کریں گے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم ورکنگ ریلیشن شپ اور کراچی کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی،، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم، لیڈر آف دی اپوزیشن خورشید شاہ کی تبدیلی اور ان کے بیان کے حوالے سے اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی۔

انٹربینک میں ڈالر103روپےسےبھی تجاوز کرگیا

0

کراچی: امریکی ڈالرپھر روپیےکو آنکھیں دکھانےلگا، اسٹیٹ بینک کی مداخلت بھی کام نہ آسکی، ڈالرایک سو تین روپےسےبھی تجاوز کرگیا۔

پیرکوانٹربینک مارکیٹ یعنی بینکوں کےمابین لین دین میں امریکی ڈالرایک سوتین روپےکی سطح بھی عبورکرگیا، کرنسی ڈیلرزکے مطابق ہفتےکےآغازپرڈالرکی طلب میں اضافےسے روپےکی قدر مزید گرگئی، جس کا سبب درآمدی ادائیگیوں کیلئےساڑھے پانچ کروڑڈالرسےزائد کی خریداری تھی جس کےدوران ڈالردس پیسے مہنگا ہوکرایک سوتین روپےپانچ پیسےکا ہوگیا۔

پیرکواوپن کرنسی مارکیٹ میں عوام سےڈالرایک سوتین روپےدس پیسے میں خریدا اورایک سوتین روپےپچاس پیسےمیں اُنہیں فروخت کیاگیا۔