وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیزکہتے ہیں امریکا اور ایران کے ساتھ تعلقات درست سمت میں جارہے ہیں، افغانستان کے ساتھ تعقات میں بہتری آئی، بھار ت کے ساتھ تعلقات بہترکرنا پہلی ترجیح ہے۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کاکہناتھا ڈرون حملوں میں انسانی حقو ق کاخیال رکھنے سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قراردارمنظور ہورہی ہے۔۔ڈرون حملوں کے حوالے سے ہمارے موقف کو تقویت ملے گی۔
سرتاج عزیز کاکہناتھا طالبان کا بذریعہ طاقت افغانستان پر قبضہ کرنا ہمارے مفاد میں نہیں، افغانستان میں کوئی گروپ ہمار ا فیورٹ نہیں پاور گیم میں پراکسی وار کسی کونہیں کرنے دیں گے، سرتاج عزیز کاکہناتھا بھارتی قیادت پر واضح کردیا کہ پاکستان مخالف جذبات ابھا رکرووٹ حاصل کیے گئے تو تعلقات بہتر نہیں ہوں گے۔۔ان کاکہناتھاکشمیر اور سیاچن کے معاملے پر بھارت سے بات چیت جاری ہے۔
سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹررضاربانی کاکہناتھا حکومت بنگلہ دیش میں ملا عبدالقادر کے حوالے سے پوزیشن واضح کرے، دفتر خارجہ اور وزیرداخلہ کے بیانات میں تضاد ہے، بتایا جائےدفتر خارجہ کا بیان درست ہے یا وزیرداخلہ کا۔