اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 28511

پنجاب:ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی

0

پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی رہی ہے۔

کراچی، لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ڈینگی کے وار رک گئے ہیں۔
      سرد موسم کی سختی نے ڈینگی کے وار کمزور کر دیئے ہیں، ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کا کوئی کیسز رپورٹ نہیں ہوا۔

رواں سال ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ پنجاب ہوا، جہاں ڈینگی بخار سے بیس افراد جان سے گئے جبکہ صوبے میں مصدقہ مریضوں کی کل تعداد دو ہزار پانچ سو اٹھارہ ہے۔

ون پاؤنڈ فش شاہد نذیر کے کیس کی سماعت24جنوری تک ملتوی

0

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے نجی کمپنی سے ساٹھ لاکھ روپے ناہندہ ون پاؤنڈ فش شاہد نذیر کے کیس کی سماعت چوبیس فروری رک ملتوی کردی۔

ون پاؤنڈ فش لاہور کی بینکنگ کورٹ میں ون پاؤنڈ فش سے مشہور ہونے والے شاہد نذید کے کیس کی سماعت ہوئی، نجی لیزنگ کمپنی نے شاہد نزید کیخلاف ساٹھ لاکھ روپے قرضہ واپس نہ کرنے پر دعوی دائر کیا تھا۔

نجی کمپنی کا کہنا تھا کہ شاہد نذیر نے ساٹھ لاکھ روپے قرض لیا تھا  لیکن مقررہ وقت پر انہوں نے قرض کی رقم واپس نہیں کی، بیکنگ کورٹ نے کیس کی سماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل عدالت نے شاہد نذیر کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتای جاری کئے تھے جس پر شاہد نذیر نے ضمانت حاصل کرلی تھی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں

0

پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، دھند کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثرہوئی ہے بلکہ پروازوں کی آمدورفت بھی معطل ہو کررہ گئی ہے۔

وسطی اور جنوبی پنجاب میں دھند میلوں پرچھائی ہوئی ہے، چند گز کا سفر بھی محال ہوگیا ہے، شدید دھند کے باعث حادثات سے بچنے کے لیے موٹرو وے کو کئی مقامات پربند کردیا گیا ہے، حد نگاہ صفر ہونے پرفیصل آباد اورکالاشاہ کاکو کے مقام پر انٹرچینج سے سالم تک موٹروے کوٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے نے مسافروں کو جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے،لاہورمیں بھی دھند کے ڈیرے ہیں، پروازوں کی آمدورفت بھی بری طرح متاثرہے، مسافرکو طویل انتظارکرنا پڑ رہا ہے،لاہور میں شدید دھند کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ لاہورایئرپورٹ پرلینڈ نہیں کرسکا اور طیارے کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ رواں ماہ جاری رہے گا،سرگودھا میں بھی شدید دھند پڑ رہی ہے، دھند کی وجہ سے مختلف ٹریفک حادثات میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے، فیروزوالا کے قریب چارگاڑیاں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، بورےوالا، ملتان وہاڑی، اٹک، حسن ابدال میں بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں چھ افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
   

گلگت میں حالات کشیدہ،موبائل فون سروس بند

0

گلگلت میں طلبا اورپولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے، دو روز میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، کشیدہ صورت حال کے پیش نظر موبائل فون سروس رات بارہ بجے سے بند کردی گئی۔

گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے نکالے گئے طلبا کی بحالی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے، طلبا نے مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے، پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کی کوشش کی، جس پر مظاہرین بپھر گئے۔

پولیس سے جھڑپوں میں تین افراد ہلاک جبکہ چار زخمی بھی ہوئے، ضلعی انتظامیہ نے کشیدگی کے باعث موبائل فون سروس رات بارہ سے بند کردی ہے،  یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نکالے گئے طلبہ نے پابندی کے باوجود مذہبی تقریب کا انعقاد کیا، جس کے بعد یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہوئے۔
       

ہالی ووڈ کی ایکشن جوڑی مومی مجسمے میں تبدیل

0

لندن کے مادام تساو میوزئم میں عالمی شہرت یافتہ اور ہالی ووڈ کی ایکشن جوڑی بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی مومی مجسمے میں تبدیل کردیئے گئے۔

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گیا، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے فلمی جوڑے کے مومی مجسمے بریڈ پٹ کی پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سے آٹھ سال کے بعد پھر سے سجایا گیا ہے۔

تزئین و آرایش کے بعد برینجلینا کپل کے چہروں پر وہی تازگی نظر آ رہی ہے، جو حقیقی زندگی میں ان کا خاصہ ہے، محبوب ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب مداح دھڑا دھڑ مومی مجسمے دیکھنے کے لیے لندن کے مادام تساؤ کا رخ کر رہے ہیں۔

دنیا بھر میں آج تارکین وطن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

0

دنیا بھر میں آج تارکین وطن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، دو ارب سے زائد افراد تارک وطن کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔

تارکین وطن کا عالمی دن منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر تارکین وطن کی خدمات اور حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر تارک وطن کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں دوارب ساٹھ کروڑ افراد تارک وطن کی حیثیت سےدوسرے ممالک میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں، یہ دن ہرسال اقوام متحدہ کی اپیل پر حکومتی، انفرادی اور تنظیمی سطح پر منایا جاتا ہے تاکہ تارکین وطن کے بنیادی حقوق اور کاوشوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کیمون نے اس دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر تارکین وطن کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہونا چاہئیے۔
   

ماسکو: یوکرائن اور روس کے درمیان 15 ارب ڈالرکا تجارتی معاہدہ

0

یوکرائن میں جاری حکومت کے خلاف احتجاج اوردھرنے کے باوجود یوکرائن اور روس کے درمیان پندرہ ارب ڈالر کا تجارتی معاہدے طے پاگیا ہے۔

روس اور یوکرائن کے درمیان پندرہ ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ طے پا گیا، یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکووچ نے روسی حکام کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے، دنوں ممالک کے درمیان ہونے والا تجارتی معاہدے پر دستخط اس وقت کئے گئے جب یوکرائن میں ہزاروں شہری روس کے ساتھ یوکرائن حکومت کے خلاف پچھلے ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر وکٹر یانوکووچ حکومت سے فوری طور پر مستفی ہوجائیں، کئی دنوں سےحکومت، اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کے کئے دور ہوچکے ہیں جوناکام رہے ہیں، روسی اور یوکرائن کے رہنماؤں کے درمیان ماسکو میں ہونے معاہدے کے حوالے سے روس کا کہنا ہے اس معاہدے سے یوکرائن میں سیاسی اور اقتصادی بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
   

بغداد:بم دھماکوں میں 35افراد جاں بحق،50کے قریب زخمی

0

عراق میں پرتشدد کاروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کربلا میں دو کاربم دھماکوں میں پنتیس افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق میں دو کار بم دھماکے کربلا میں ہونے والے ایک مذہبی اجتماع کے قریب کئے گئے، واقعے کے بعد فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں، زخمی افراد کو قریبی اسپتال روانہ کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے، کربلا میں ہونے والے واقعے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اعداد و شمار کے مطابق اس سال سے اب تک چھ ہزار چارسو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
   

جوبا: جنوبی سوڈان میں اقتدارکی جنگ 500 سے زائد افراد نگل گئی

0

جنوبی سوڈان میں اقتدارکی جنگ نے پانچ سو سے زائد افراد کی جانیں لے لیں، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں سابق نائب صدر ریک مچھرکے گروپ نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے گذشتہ روز وزارت دفاع اور صدارتی محل پرحملہ کر دیا تھا لیکن صدارتی محافظوں اور فوج نے رات بھرمقابلہ کرکے حملے کی کوشش ناکام بنائی اور دارلحکومت میں کرفیو نافذ کردیا تھا۔

جنوبی سوڈان میں جاری اقتدارکی کشمکش پراقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کی ہے، جس میں جنوبی سوڈان میں حکومت کے خلاف متحارب گروپ کی لڑائی میں اب تک پانچ سو افراد کی ہلاکت کا انکشاف کیا گیا ہے، لڑائی سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی بھی شروع کر دی ہے۔

بھارت نے امریکی سفارت خانے کی سیکورٹی رکاوٹیں ہٹا دیں

0

امریکا میں بھارتی سفیر کی گرفتاری پر دونوں ممالک میں سفارتی تناؤ کے بعد بھارت نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی سیکورٹی رکاوٹیں ہٹا دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اس رد عمل سے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات متاثرنہیں ہونگے۔

بھارتی حکام نے اظہارناراضگی کرتے ہوئے سفارتکاروں کو دی جانے والی دیگر استثنی بھی ختم کردیں، میری ہارف کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں امریکی سفارتکاروں نے بھارتی حکام کو سفارتکاری کے بین الاقوامی قوانین پرعملدرآمد کی یاد دہانی کرائی ہے۔

میری ہارف نے کہا کہ جواز پیش کرنے کے لیے بھارتی سفیر کے معاملے میں تمام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔