ہفتہ, جون 21, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 5

ایران میں جرمن سیاح اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار

0
ایران میں جرمن سیاح اسرائیل کیلئے جاسوسی

تہران : ایران نے جرمن سیاح کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مارک کافمین سائیکل پرخفیہ فوجی مقامات کی وڈیوبنا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جرمن سیاح کو ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ، حکام کا کہنا ہے جرمن سیاح مارک کافمین خفیہ فوجی مقامات کی وڈیوز بنا کر ہینڈلرز کو بھیجتا رہا۔

مہرنیوز نے گرفتاری کی وڈیو بھی جاری کردی اور بتایا کہ ایران نے ایک جرمن جاسوس پکڑا ہے جو خود کو سیاح ظاہر کررہا تھا۔

وڈیو میں جرمن سیاح مارک کافمین کو سائیکل چلاتے ہوئے خفیہ فوجی مقامات پر جاتے اور وہاں کی کی وڈیو بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

قم کی انٹیلی جنس پولیس سربراہ کا کہنا ہے بارہ جون سے اب تک اسرائیل سے تعلق کے الزام میں بائیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار

فارس نیوز کے مطابق انہیں اسرائیل کیلئے جاسوسی کےالزام میں گرفتارکیا گیا، گرفتارشدگان پرعوامی رائےکوپریشان کرنا اور اسرائیل کی حمایت کرنا بھی شامل ہے۔

یاد رہے دو غیر ملکی شہریوں کو تہران کے مغرب میں کرج میں موساد کے ایجنٹوں کے طور پر کام کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، حکام نے بتایا تھا کہ دونوں نے جرمنی میں ایک ہینڈلر کے ساتھ سرکاری میڈیا کے دفاتر اور ایک سرکاری اہلکار کی رہائش گاہ کی جگہیں شیئر کی تھیں۔

ایرانی میزائل اسرائیل میں اہداف کو باآسانی نشانہ کیسے بنا رہے ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی

0
ایران نے اپنی میزائل پالیسی میں تبدیلی کر دی، سی این این

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایرانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف حملوں میں اپنی میزائل پالیسی تبدیل کر دی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ایران کے پاس میزائلوں کا ذخیرہ کم ہو رہا ہے۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے اپنی میزائل پالیسی میں تبدیلی کی ہے اور مقدار کو معیار سے بدل دیا ہے، بڑی تعداد میں میزائل داغنے کے بجائے حساس فوجی اور سکیورٹی مقامات کے خلاف زیادہ جدید ترین میزائل استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا جدید فتح ہائپر سونک بیلسٹک میزائل جسے کوئی دفاعی نظام تباہ نہیں کر سکتا

دشمن کے دفاعی نظام کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی جانب سے ایک میزائل داغا کیا جو باآسانی امریکی دفاعی نظام THAAD، Patriot، Arrow 3، Arrow 2، David’s Sling اور اسرائیلی آئرن ڈوم کو چکما دے کر طے شدہ ہدف پر جا گرا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو میزائلوں کی تعداد میں کمی پر خوش نہیں ہونا چاہیے، بہتر ہے کہ وہ خاموش رہے اور ایرانی طاقت کے نئے توازن کا مشاہدہ کرے۔

جو تکلیف میں نے برداشت کی وہ بس میں ہی جانتی ہوں، ثنا جاوید کا انٹرویو وائرل

0
جو تکلیف میں نے برداشت کی وہ بس میں ہی جانتی ہوں، ثنا جاوید کا انٹرویو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی متنازع ازدواجی زندگی کے سبب شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کا ایک پرانا انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنی متنازع ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔

سال 2020 میں ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

جس کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اپنی شادی کی اطلاع دی تھی جبکہ عمیر جسوال بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور بہت مطمئن ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by showbiz (@showbizdestiny)

تاہم اس پورے معاملے کے دوران ثنا جاوید خاموش رہی، انہوں نے عمیر جسوال سے علیحدگی کی وجہ تو نہیں بتائی لیکن اب ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی متنازع ازدواجی زندگی کے سبب شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا انکشاف کیا۔

انٹرویو میں اداکارہ کو یہ کہتی ہیں کہ میں بیمار ہونے لگی تھی اور لوگ کہتے ہیں اس کو کوئی فرق نہیں پڑا، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ مجھے ڈپریشن نہیں ہوا ہوگا؟۔

ثنا جاوید نے مزید کہا کہ جس کے ساتھ ہوتا ہے وہ ہی جانتا ہے، اب میں یہاں تو مری ہوئی نہیں بیٹھی ہونگی ناں، مجھ پر گزرا ہے تو مجھے پتا ہے، مجھے کسی کو بھی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے، جو در، جو تکلیف میں نے برداست کی اس ڈپریشن میں بس میں ہی جانتی ہوں۔

ثنا جاوید کے اس بیان پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ خود ڈپریشن میں گئیں تو سوچا کہ کسی اور کی بیوی کو ڈپریشن دیا جائے اور اسکے شوہر کو اپنا بنالیا جائے۔

شادی سے انکار پر تشدد کا نشانہ بننے والی خدیجہ کو انصاف ملے گا؟

مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے تھانے کے اندر زیادتی

0
مظفر گڑھ خاتون زیادتی

مظفرگڑھ : شادی شدہ خاتون کو تھانہ صدر کے اندر ہی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اغواء کے مقدمے کا میڈیکل کروانے تھانے آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں اپنے اغواء کے مقدمے کا میڈیکل کرانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر تھانے میں ہی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

شادی شدہ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسے تھانہ صدر میں درج اس کے اغواء کے مقدمے میں میڈیکل کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن تھانے میں تعینات پرائیویٹ رائٹر جنید نے اسے ایک اے ایس آئی کے کمرے میں لاک کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے اسے دھمکی دی کہ کمرے سے باہر جاکر کسی کو بتایا تو اس کا اغواء والا مقدمہ خارج کردیا جائے گا۔

ڈی پی او نے خاتون کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا اور خاتون کے الزام پر تھانے کے پرائیویٹ رائٹرر کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں : ڈاکوؤں کی باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون سے اجتماعی زیادتی

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ رائٹر رکھنے پر 2 اےایس آئی کو معطل کردیا ہے ۔ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر جائے گی، اگر الزام غلط ثابت ہوا تو اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق معاملہ تفتیش طلب ہے، تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، تھانہ صدر کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی چیک کی جارہی ہے۔

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں پھر ردو بدل

0
تنخواہ دارطبقے ٹیکس

اسلام آباد : تنخواہ دار طبقے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیکس سلیب میں دوبارہ ردوبدل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سید نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیکس سلیب میں دوبارہ ردوبدل کردی گئی اور 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں کیلئے ٹیکس کی شرح ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔

نئے بجٹ میں سالانہ 6 سے 12 لاکھ والے سیلری سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد مقرر کی گئی تھی جسے اب ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن تک ٹیکس چھوٹ ایک فیصد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیں : 1 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر1 ہزار روپے ٹیکس سے آسمان نہیں گرے گا، چیئرمین ایف بی آر

خیال رہے حکومت کی جانب سے بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار افراد کو ٹیکس میں رعایت دی گئی تھی۔

1.2 ملین تک کمانے والے ٹیکس دہندگان کے لیے قابل ادائیگی کم از کم ٹیکس 30,000 سے کم کرکے تقریباً 6,000 تک مقرر کیا گیا ہے، جس سے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف ملے گا۔

2.2 ملین سے 3.2 ملین پاکستانی روپے کے درمیان کمانے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے 23 فیصد تک گرنے کے ساتھ زیادہ آمدنی والے بریکٹس بھی سازگار ایڈجسٹمنٹ حاصل کرتے ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے کلبوں کی کمائی پر ٹیکس لگانے کی حکومتی تجویز کی حمایت کردی

0
کلبوں کی کمائی پر ٹیکس لگانے

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی کمیٹی نے ایلیٹ تفریحی کلبوں پر ٹیکس لگانے کی حکومتی تجویز کی حمایت کر دی، 10لاکھ روپے ممبر شپ فیس وصول کرنے والے کلبز انکم ٹیکس میں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا ملک میں دس لاکھ روپے سالانہ ممبر شپ فیس لینے والے کلبوں کو انکم ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

اب کلبوں کو آمدن اور اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے ہوں گے ،اس میں وہ کلب شامل ہوں گے جو نئی ممبر شپ کیلئے دس لاکھ روپے فیس لیتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی کمیٹی نے ایلیٹ تفریحی کلبوں پر ٹیکس لگانے کی حکومتی تجویز کی حمایت کر دی۔

مبین عارف نے کہا کہ ای کامرس کیلئے ٹیکس کم ہے اس کا غلط استعمال ہو گا، ایف بی آر آن لائن سیل پر ایک فیصد اور دکان پر 5 فیصد ٹیکس وصول کرے گا۔

مزید پڑھیں : بڑے بڑے کلبوں نے اربوں روپے اپنے اکاؤنٹس میں رکھے ہوئے ہیں، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس ایناملی کے حل کیلئے ٹیکنیکل ٹیم کام کر رہی ہے ڈیجیٹل مارکیٹ والوں کو ٹرن اوور پر ٹیکس دینا ہوگا۔

کمرشل پراپرٹی پر چار فیصد رینٹل تعین کرنے کی ایف بی آر کی تجویز پر غور جاری ہے ، مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ اس رینٹل کو کو کم کیا جائے۔

جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس کو کم نہیں کیا جا سکتا، پہلے ٹیکس افسران کے پاس رینٹل مقرر کرنا کا اختیار تھا ،اگر کمیٹی اختیار نہیں دینا چایتی تو ہم اپنی تجوید واپس لے لیتے ہیں۔

اسامہ میلہ کا کہنا تھا کہ شہروں میں تو رینٹل چار فیصد ہو سکتا ہے مگر دیہات کیلئے مشکل ہے، اس کو ایک دفعہ چلنے تو دیں اگر اچھا نہ ہوا تو آئندہ مالی سال ترامیم کر دیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر کے پراپرٹی ریٹس ڈی سی ریٹس سے بہت بہتر ہیں، جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس نوید قمر نے کہا کہ اس قانون میں نظرثانی کی بھی گنجائش رکھی جائے۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ اس کا اطلاق ہونے دیں اگر کسی علاقے میں زیادہ لگا تو کم کر دیں گے تاہم کمیٹی نے کمرشل پراپرٹی کا چار فیصد رینٹل مقرر کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

غزہ میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری، مزید 31 فلسطینی شہید

0
غزہ میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری، مزید 31 فلسطینی شہید

غزہ میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 31 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ البلد میں شدید فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج کے طیاروں نے غزہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 92 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے غزہ کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری سے 31 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور متعدد اداکاروں، کھلاڑیوں اور ڈاکٹروں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والے جرائم میں اپنی شرکت ختم کردے۔

اس خط پر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے علاوہ برطانیہ کی مشہور اداکارہ جوڈی ڈینچ نے بھی دستخط کیے ہیں جو جیمز بونڈ فلموں میں M کا کردار ادا کرنے کے لیے معروف ہیں۔

اسرائیلی فوج کا حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ جب تک برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی نہیں روکی جائے گی، غزہ تک انسانی امداد کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکتی۔

ایران ایٹمی ہتھیار: امریکی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل

0
تلسی گبارڈ نیشنل انٹیلیجنس ایران ایٹمی ہتھیار

تہران: امریکی نیشنل انٹیلیجنس کی سربراہ تلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ میڈیا جان بوجھ کر ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلسی گبارڈ نے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس معلومات ہیں کہ اگر ایران چاہے تو چند ہفتوں یا مہینوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، تلسی نے کہا میں اور صدر ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی نے مارچ میں کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اس جائزے کو غلط قرار دے دیا تھا، امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ نے ٹرمپ کے اس دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جس کا مقصد تقسیم پیدا کرنا تھا۔


‘ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا’ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کو ٹرمپ نے مسترد کردیا


تاہم، اس کے برعکس تلسی نے اپنی گواہی کے دوران واضح طور پر کہا تھا کہ ’’انٹیلیجنس کمیونٹی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا ہے اور سپریم لیڈر خامنہ ای نے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت نہیں دی ہے، جسے انھوں نے 2003 میں معطل کر دیا تھا۔‘‘


ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے: سربراہ آئی اے ای اے


اب سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں تلسی گبارڈ نے وائٹ ہاؤس کے اس مؤقف کو دہرایا کہ ایران ہفتوں اور مہینوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، حالاں کہ انھوں نے مارچ میں اپنی گواہی کے دوران ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ نیز، کانگریس کی سابق ڈیموکریٹک رکن گبارڈ نے اپنے پورے سیاسی کیریئر کے دوران بیرون ملک امریکی فوجی مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

دفاعی نظام ایران کے شہید 136 ڈرون کو روکنے میں ناکام رہا، اسرائیلی فوج کا اعتراف

0
اسرائیلی فوج ایران کا شہید 136 ڈرون روکنے میں ناکام

اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایران کی جانب سے بھیجے گئے سادہ مگر مہلک شہید 136 ڈرون کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف نے اعتراف کیا کہ ایران سے لانچ کیے گئے ایک شہید 136 نے شمالی شہر بیت شیان میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جو اس طرح کا پہلا واقعہ ہے۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

آئی ڈی ایف نے مزید کہا کہ ایرانی ڈرون کو مار گرانے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔

علاوہ ازیں، اسرائیلی دفاعی فورسز نے بتایا کہ اس نے کچھ دیر قبل گولان کی پہاڑیوں پر ایک ڈرون کو مار گرایا اور دوسرے کو روکنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ بالائی گلیلی میں ایرانی ڈرون کی دراندازی کا سائرن غلط الارم تھا جبکہ ایلات اور جنوبی نیگیو کے علاقے میں سائرن کی جانچ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے تل ابیب پر متعدد میزائل داغ دیے جنہوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کیا، تل ابیب میں مسلسل سائرن بجنے لگے، شدید دھماکوں اور تباہی سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، حکومت کی جانب سے عوام کو بنکرز میں جانے کی ہدایت سے دی گئی۔

سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر عملی فیصلہ کیے بغیر ملتوی ہو گیا

0
سلامتی کونسل ایران اسرائیل جنگ

سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر عملی فیصلہ کیے بغیر ملتوی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ سے متعلق کوئی عملی فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس میں ایران اور اسرائیل سمیت 22 ممالک نے تقاریر کیں، اور کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایرانی مندوب نے خطاب میں کہا اسرائیل نے ایران پر حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، اب تک 5 اسپتالوں پر حملہ کیا جا چکا ہے۔ عراق نے اسرائیل کی جانب سے عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت بھی کی۔

عراقی مندوب نے کہا اسرائیلی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجف، کربلا اور بصرہ کے اوپر سے پرواز کی، یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


پیوٹن نے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کو ایران کا حق قرار دے دیا


اجلاس میں سیز فائر اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل کرنے پر زرو دیا گیا، جب کہ اجلاس میں پاکستان، چین اور ترکی نے کھل کر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک سے کشیدگی میں فوری کمی کے لیے درخواست کی، اور اس بڑھتے ہوئے تصادم کو عالمی سلامتی کے مستقبل کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا ’’ہم بحران کی طرف بڑھ نہیں رہے بلکہ ہم اس کی طرف دوڑ رہے ہیں، اس تنازعہ کی توسیع ایک ایسی آگ کو بھڑکا سکتی ہے جس پر کوئی قابو نہیں پا سکتا۔‘‘

ایران اسرائیل جنگ میں اب تک ایران کی جانب سے ڈھائی سو افراد جاں بحق اور ڈھائی ہزار زخمی ہوئے ہیں، جب کہ اسرائیل کی جانب سے 24 افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے ہیں۔