ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 815

فرانس کا فلسطین کو بطور ’ریاست‘ تسلیم کرنے کا امکان

0
فرانس کا فلسطین کو بطور ’ریاست‘ تسلیم کرنے کا امکان

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس جون میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر سکتا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہوگا۔

ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔

فلسطینی حکام نے فرانسیسی صدر کے بیان کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کے سلسلے میں درست سمت کی جانب ایک قدم قرار دیدیا۔

لاکھوں اسرائیلی خاندان خیراتی اداروں کے کھانوں پر زندگی گزارنے پر مجبور

ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے مقروض ہیں جن کے ساتھ طویل عرصے سے غیر منصفانہ سلوک کیا گیا ہے، اور ہم اس خطے کے مرہون منت ہیں جو تنازع نہیں بلکہ امن چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 دسمبر 2024 کو فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مشترکہ کانفرنس بلائیں گے۔

اسرائیل اور ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ دیتے ہوئے صدر میکرون نے کہا تھا کہ جون میں کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور میں اس کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

طلبہ کے امتحانی پرچے چپراسی کے ہاتھوں چیک کیے جانے کا انکشاف

0
بھارت: چپراسی طلبہ کے امتحانی پرچے چیک کرتے ہوئے پکڑا گیا

بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے ضلع نرمداپورم میں چپراسی کی جانب سے طلبہ کے امتحانی پرچے چیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے ماطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو طلبہ کے امتحانی پرچے چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا، اس شخص کے بارے میں کہا گیا کہ یہ کالج کا چپراسی ہے۔

ویڈیو جب متعلقہ حکام تک پہنچی تو انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سرکاری کالج کے پرنسپل اور ایک پروفیسر کو ایک معطل کر دیا اور معاملے کی تحقیقات شرور کی۔

طلبہ نے اس بارے میں مقامی ایم ایل اے ٹھاکر داس ناگونشی سے رابطہ کیا جنہوں نے متعلقہ حکام سے شکایت کی۔ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کوآپریٹیو کے وزیر وشواس سارنگ نے تصدیق کی کہ پرنسپل اور پروفیسر کو معطل کر دیا گیا۔

وشواس سارنگ نے کہا کہ پروفیسر کو امتحانی پرچے چیک کرنے کی ذمہ داری سونپی گوئی تھی، وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے چپراسی کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے، حکومت ہمیشہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہے، یہ واقعہ افسوسناک اور ناقابل معافی ہے لہٰذا سخت کارروائی کی جائے گی۔

بھگت سنگھ گورنمنٹ کالج کے پرنسپل راکیش ورما نے دعویٰ کیا کہ انہیں اور پروفیسر رام گلم پٹیل کو 4 اپریل کو معطل کر دیا گیا تھا۔

مسٹر ورما نے بتایا کہ جوابی پرچے چیک کرنے کا کام ایک استاد کو سونپا گیا تھا جنہوں نے اسے ایک چپراسی کے حوالے کیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس سال جنوری میں شکایت کی گئی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پروفیسر پٹیل کو راجہ شنکر شاہ یونیورسٹی کی طرف سے مقرر کیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات، عازمینِ حج کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

0
عازمین حج کیلیے ضروری ہدایات جاری

متحدہ عرب امارات میں امسال عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے 6 ریاستوں میں 52 طبی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں امسال حج کے خواہشمندوں کو انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے اور ان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے دبئی کے علاوہ الفجیرہ، عجمان و دیگر ریاستوں میں مختلف مقامات پر طبی مراکز نے کام شروع کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عازمین حج کے لیے قائم کیے جانے والے طبی مراکز میں گردن توڑ بخار اور موسمی انفلوائنزا کی ویکسین دستیاب ہوگی۔

علاوہ ازیں 65 برس سے زائد عمر کے عازمین یا مختلف نوعیت کے امراض میں مبتلا افراد کا طبی معائنہ کرکے ان کی جسمانی صحت کے مطابق انہیں طبی ہدایات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

طبی ذرائع کے مطابق امسال فریضہ حج کے لیے جانے والے عازمین کو چاہیے کہ وہ سفرِ حج پر روانہ ہونے سے کافی دن قبل طبی مراکز کا وزٹ ضرور کرلیں، تاکہ ویکسینیشن کروا سکیں۔

عازمین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ادویات بھی ہمراہ لے جائیں جو وہ یومیہ استعمال کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ حج کے لیے غیر سرکاری اداروں سے کسی قسم کا لین دین ہرگز نہ کریں، مقامی عازمین بھی حج پیکیج کی بکنگ وزارت حج کی ویب سائٹ یا ’نسک‘ پورٹل سے کریں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہش مندوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ فرضی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں۔

بیرون مملکت کے عازمین حج اپنے ملکوں کے سرکاری حج مشنز کے ذریعے ’حج ویزے‘ حاصل کریں جو کہ 80 ممالک میں کام کر رہے ہیں۔ ایسے ممالک جہاں حج مشنز نہیں وہاں مقیم حج کے خواہشمند ’نسک حج‘ پورٹل کے ذریعے حج بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

وزارت کا اندرون مملکت سے عازمین حج کے حوالے خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر جاری ہونے والے پیکیجز کے ذریعے حج بکنگ کی جائے جو کہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک پورٹل پر جاری کیے جاتے ہیں۔

وزارت نے تاکید کی ہے کہ سرکاری متعلقہ ادارے سے جاری ہونے والا حج پرمٹ ہی قابل قبول ہوگا جو وزارت کی ویب سائٹ یا پورٹل سے جاری کیا جاتا ہے۔ فرضی حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے یا اس حوالے سے گمراہ کن اشتہارات سے محتاط رہیں۔

مسجد نبویؐ میں ماہ صیام کے دوران لاکھوں افطار پیکٹس کی تقسیم

وزارت نے مصدقہ معلومات کے لیے متعدد زبانوں میں ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کی بنیاد پر انفارمیشن سینٹر کی سہولت فراہم کی ہے جس کے لیے اندرون مملکت سے ٹول فری نمبر 1966 جبکہ بیرون مملکت سے 00966920002814 پر رابطہ کر کے حاصل کی جاسکتی ہے علاوہ ازیں ای میل کی سہولت بھی عازمین کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

0
تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دایارم پل کے قریب پولیس اہلکار ناکے پر موجود تھے اس دوران 6 مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا اور تینوں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 6 ڈاکو شہری شاہد سے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے، ڈاکوؤں کے قبضے سے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا، مارے جانے والے ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا

0
علی امین گنڈاپور

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اپنی خدمات گنوادیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کیا کچھ نہیں کیا لیکن اللہ کی طرف سے ہر چیز کا وقت مقرر ہے،کوشش انسان کرتا ہے اور صلہ اللہ دیتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، میرا ضمیر مطمئن ہے، ہر بندے کو خوش نہیں کرسکتا، کارکنوں کو جلد خوشخبری ملے گی۔

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیساتھ ناروا سلوک ، علی امین گنڈا پور کی دھمکی

وزیراعلیٰ کے نے پارٹی میں اپنے مخالفین پر چڑھائی کردی اور کہا دشمنی کا شوق ہے تو میرے خلاف اعلان جنگ کر دو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیان کوئی دیتا ہے، تشریح کوئی کرتا ہے، اختلافات پارٹی کے اندر حل کرنے چاہئیں۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختو ںخواہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آنے پر حساب لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے آرہے ہیں آگے بھی کرتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی نا حق قید ہیں، ان کی رہائی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔

علی امین نے کہا تھا حکومت بانی پی ٹی آئی کی دشمنی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی ہے، اس طرح کےغیر انسانی اور غیر قانونی ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے

بانی سے ملاقات کیلیے پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل حکام کو فہرستیں بھیج دیں

0
عمران خان سے ملاقات کیلیے پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل حکام کو فہرستیں بھیج دیں

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کیلیے فہرستیں جیل حکام کو بھیج دیں۔

اڈیالہ جیل میں آج عمران خان سے پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے جس کیلیے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے ناموں کی فہرستیں جیل حکام کو بھیجی ہیں۔

فہرستوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، احمد خان بھچر، صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصر عباس، نیاز اللہ نیازی، عمران خان کی بہنوں اور کزن کے نام شامل ہیں۔

عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے اپنے بیان میں کہا کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی ملاقات نہیں کروائی گئی، جیل حکام سے آج رہنماؤں کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی درخواست کی ہے۔

پی ٹی آئی نے سابق وزیر اعظم سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا جس پر عدالت عالیہ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کیلیے منگل اور جمعرات کا دن مقرر کیا ہے۔

دو روز قبل بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلیے جانے پر بضد نظر آئیں اور انہوں نے 11 کارکنان سمیت اپنی گرفتاری دی تھی جبکہ ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے ان کو گھر جانے کی پیشکش کی تھی تاہم علیمہ خانم بضد رہیں اور کہتی رہیں کہ ہماری بھائی سے ملاقات کروائی جائے نہیں تو ادھر ہی رہیں گے۔

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے عمران خان کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا، علیمہ خانم و دیگر نے پولیس گاڑی سے ’آن لائن کار سروس‘ حاصل کی، وہ اور ہمنوا خود ہی پولیس وین میں بیٹھیں اور خواجہ سروس اسٹیشن پر اتر گئیں۔

بانی پی ٹی آئی کے بعد صرف میرا حکم چلتا ہے، چیئرمین بیرسٹر گوہر کا واضح اعلان

0
بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : چئیرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد میرا حکم چلتا ہے، چیئرمین ہوں پوری پارٹی مجھے وضاحت دے گی۔

چیئرمین پی ٹی ائی بیرسٹر گوہر نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا طے کرلو،کسی ایک کواجازت نہیں ملے گی تو کوئی بھی نہیں جائے گا۔

بیرسٹر گوہر  نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعدمیرا حکم چلتا ہے، میرے دستخط سے پارٹی میں لوگوں کو ٹکٹس ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین ہوں پوری پارٹی مجھے وضاحت دے گی، میں کسی کو وضاحت نہیں دوں گا، صرف بانی کوجواب دہ ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی بندہ سستی شہرت لینے کی کوشش نہ کرے، علی ظفر کے بارے میں کوئی نہ کہے کہ وہ منظور نظرہیں، علی ظفر ایک عظیم آدمی ہے۔

انھوں ن مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی نے کبھی نہیں کہا بہنوں کو اجازت نہ ملے تووکلا نہیں جائیں گے، 25تاریخ کو بہنوں کو روکا گیا سلمان اکرم پھر کیوں گئے اوروکلا کیوں گئے ، یہ فیصلہ بھی نہیں کیا کہ ایک وکیل کو ڈراپ کیا گیا تو باقی نہیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات، سلمان اکرم راجہ کی بانی سے ملاقات کرنے والوں پر لفظی گولہ باری

یاد رہے سلمان اکرم راجہ نے گذشتہ روز عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ساتھیوں پر چڑھائی کردی تھی اور جنہیں ملنے کی اجازت ملی انہیں منظور نظر قرار دے دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بڑا بیان

0
امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی نہ ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ فوج کی ضرورت پڑی تو ہمارے پاس فوج موجود ہے، اسرائیل بھی اس میں شامل ہو جائے گا، ہم وہی کرتے ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان 3 دن بعد عمان میں مذاکرات ہونے جارہے ہیں لیکن امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں سے جوہری پروگرام سے منسلک پانچ اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا تھا کہ ایران اگر جوہری ہتھیار پر مذاکرات نہیں کرتا تو یہ اس کیلئے بہت برا ہوگا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کی صورتحال پر صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیاروں تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈومینیکا حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 184 تک پہنچ گئی

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، ایران اگر مذاکرات نہیں کرتا تو اس کیلئے بہت برا ہوگا۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہفتے سے عمان میں شروع ہورہے ہیں، دنیا کو مزید محفوظ بنانے کیلئے یقینی بنانا ہوگا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنا سکے۔

خواجہ سرا کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا گیا

0
کوکلتہ میں لا کالج کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

سیالکوٹ: پکی کوٹلی میں 2ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر خواجہ سرا کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پکی کوٹلی کے ایس ایچ او کے مطابق 2ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر خواجہ سرا کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا جبکہ مزاحمت پر 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ اور آلہ قتل چھوڑ کر فرار ہوگئے تاہم خواجہ سرا کی لاش کو پورسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا لگتا ہے جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اس سے قبل صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر خواجہ سرا کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس کے مطابق خواجہ سرا اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ نامعلوم ملزم / ملزمان نے اسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا۔

دیرینہ دشمنی کا المناک واقعہ، عدالت سے واپسی آنے والے 4 افراد قتل

حجرہ شاہ مقیم میں 3 بچوں کی ماں مبینہ عصمت دری کا شکار

0
حجرہ شاہ مقیم میں 3 بچوں کی ماں سے مبینہ جنسی زیادتی

پنجاب کے ضلع اوکاڑ کے شہر حجرہ شاہ مقیم میں ملزم نے مبینہ طور پر تین بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ اٹاری روڈ کے قریب پیش آیا، پولیس کو اس بارے میں 15 پر اطلاع دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد رحمانی کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

دو روز قبل پنجاب کے علاقے سانگلہ ہل میں ملزمان نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی میں کہا گیا کہ ملزمان لڑکی کو جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گئے تھے، مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس سے قبل فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران زرعی یونیورسٹی کی ملازمہ سے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر تھانہ ساندل بار پولیس نے نامزد ملزم علی شیر کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزم علی شیر نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان نے شوہر کے ساتھ گھر جاتی خاتون سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی تھی جبکہ موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔