اتوار, جون 22, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 850

عیدالفطر کی چھٹیاں، ایمرٹس کی مسافروں کیلیے اہم ہدایات

0

عیدالفطر کی چھٹیوں میں ایئرپورٹس پر رش سے بچنے اور احتیاط کے حوالے سے ایمرٹس ایئرلائن نے مسافروں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

دبئی میں اپنا سفر شروع کرنے والے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جلد پہنچ جائیں اور جہاں ممکن ہو وہاں پہنچنے کے لیے دبئی میٹرو کا استعمال کریں۔

مسافر اپنے موبائل پر ایمریٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ایک ڈیجیٹل بورڈنگ پاس جاری کیا جائے گا جب مسافر ایمریٹس ڈاٹ کام کے ذریعے ایپ پر یا آن لائن چیک ان کریں گے۔

چیک ان کاؤنٹر دبئی سے پرواز سے 24 گھنٹے پہلے کھلے رہیں گے، اور مسافر روانگی سے 24 گھنٹے قبل پروازوں کے لیے چیک ان اور سامان چھوڑ سکتے ہیں۔

امریکا جانے والے مسافروں کے لیے، چیک اِن کاؤنٹر پرواز سے 12 گھنٹے پہلے کھلیں گے، جس سے وہ چیک اِن کر سکیں گے اور اپنا بیگ جلد اتار سکیں گے۔

مسافروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ICD بروک فیلڈ پلیس، دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (DIFC) میں ایمریٹس سٹی چیک ان اور ٹریول اسٹور کو اپنی پرواز سے 24 گھنٹے سے 4 گھنٹے پہلے تک استعمال کریں (سوائے امریکہ جانے والے صارفین کے)۔

اوپن مارکیٹ میں نئے کرنسی نوٹوں کے ریٹ کتنے ہیں؟

0
کرنسی نوٹ

پاکستان میں رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام کی جانب گامزن ہے اور لوگ عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے لیے جتن کررہے ہیں۔

تہوار کے موقع پر گھر کے سربراہ بچوں میں عیدی تقسیم کرتے ہیں اور اس سے قبل انہیں نئے کرنسی نوٹ درکار ہوتے ہیں۔

نئے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ملک بھر کے دیگر بینکوں سے خریدے جاسکتے ہیں۔

لیکن بعض اوقات لوگ بینکوں سے نئے نوٹوں کے بنڈل حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں اس صورتحال میں وہ نئے نوٹ خریدنے کے لیے کھلے بازار اور دکانوں پر جاسکتے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں دکاندار نئے کرنسی نوٹوں کے بنڈل زیادہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں، 100 روپے کے کرنسی نوٹ کے بنڈل کی مالیت 10 ہزار روپے ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں اضافی رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔

100 روپے کا بنڈل 10500 اور 10700 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

سپارکو اور ماہرین موسمیات کی تازہ ترین پیشین گوئیوں کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ اتوار کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر کو ہوگی۔

سلمان خان پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار

0

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اجازت دے دی تو وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سلمان خان نے کہا کہ آپ صحافی کمیونٹی حکومت سے اجازت لے آئے میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کو ویزا اور ملک میں آنے اور کام کرنے کی اجازت دیتی ہے تو میں بالکل تیار ہوں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے سوال پر اداکار سلمان خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی کرکٹ کا مذاق اڑایا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے اجازت نہ دی تو میں کرکٹ کھیلوں گا۔

انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ (پاکستانی اداکار) فنکار ہیں، دہشت گرد نہیں۔

واضح رہے کہ 2016ء سے بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر غیر سرکاری پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 30 مارچ کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کی انتہا، جڑواں بچوں میں سے ایک کو پیٹ میں ہی چھوڑ دیا

0

ٹنڈو محمدخان میں خاتون ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی نے خاتون اور اس کے بچے کی زندگی خطرے  میں ڈال دی۔

ڈاکٹر مریضہ کےجڑواں بچوں سے لاعلم نکلی جس سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ خاتون ڈاکٹر کی غفلت کی انتہا نے جڑواں بچوں میں سے ایک کو پیٹ میں ہی چھوڑ دیا۔

ڈیلیوری کے بعد مریضہ کی حالت بگڑنے پر دوسرے بچے کا 75 دن بعد میڈیکل رپورٹس سے پتہ چلا تو خاتون کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں نجی اسپتال میں دوسرے بچےکا پتہ چلا۔

خاتون کا تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوسرا آپریشن کیا گیا اور بچے کو نکالا گیا۔

والدمتاثرہ خاتون نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے بیٹی عمر بھر کیلئے معذور ہو گئی ہے لیڈی ڈاکٹر امبرین کھٹی نے جان کر غفلت برتی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر صادق میمن نے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین تحریری شکایت دیں تو انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔

صاحبزادہ فرحان پی ایس ایل کی کس ٹیم میں شامل ہوگئے؟

0
صاحبزادہ فرحان

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈومیسٹک کے ٹاپ فارمر صاحبزادہ فرحان کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی جس کے بعد انہیں پی ایس ایل 10 کے لیے سپلیمنٹری پک میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان جنوری میں پی ایس ایل 2025 کے پلیئر ڈرافٹ میں فروخت نہیں ہوئے تھے بالآخر یونائیٹڈ نے انہیں منتخب کرلیا، انہوں نے یونائیٹڈ سے 2018 میں تیسرا ایڈیشن کھیلا تھا۔

انہوں نے پی ایس ایل میں آخری بار شرکت گزشتہ سال لاہور قلندرز کے ساتھ کی تھی۔

صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا اور ٹورنامنٹ میں 605 رنز بنائے۔

فرنچائز کا کہنا ہے کہ ہمیں 20ویں اسکواڈ کے رکن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔

“صاحبزادہ فرحان کا پی ایس ایل کا سفر 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شروع ہوا جب وہ ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر فرنچائز میں شامل ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تجربہ کار فرحان کی ٹیم میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان جلد متوقع ہے، وزیر خزانہ

0
وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان جلد، محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کی جانب سے اعلان جلد متوقع ہے، اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

چین کے باؤ فورم کے دوران عالمی اشاعتی و نشریاتی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘وزیر اعظم جلد بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے’

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آنے والے وفاقی بجٹ میں ٹیکس دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا، ٹیکس بنیاد کو وسعت دے کر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیر ضروری ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا ہے جو اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے مہنگائی کے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی اور بنیادی مہنگائی کی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے جس سے اقتصادی ترقی کیلیے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اس کیلنڈر سال میں پہلا چینی یوان بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی، بانڈ کا حجم اہم نہیں بلکہ فنڈنگ ذرائع میں تنوع مقصود ہے، فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کیلیے کیا جائے گا، یہ موزوں وقت ہے پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی اور گہری کیپٹل مارکیٹ سے فائدہ اٹھائے۔

سنو وائٹ 2025 پر اس قدر تنقید کیوں کی جارہی ہے؟

0
ریچل زیگلر سنو وائٹ 2025 پر اس قدر تنقید کیوں کی جارہی ہے؟

ڈزنی کی لائیو ایکشن فلم "سنو وائٹ” کو ریلیز کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ فلم 1937 کی مشہور اینیمیٹڈ فلم "Snow White and the Seven Dwarfs” کا ریمیک ہے، جس میں کولمبیا نژاد امریکی اداکارہ ریچل زیگلر (Rachel Zegler) مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ تاہم، کئی وجوہات کی بنا پر یہ فلم تنازعات کی زد میں آ گئی ہے۔

تنقید کی بڑی وجوہات

 مرکزی کردار کی کاسٹنگ

روایتی کہانی میں سنو وائٹ کو "جلد برف کی طرح سفید” کے طور پر بیان کیا گیا ہے، لیکن ریچل زیگلر کی کاسٹنگ پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا کہ وہ اس روایتی تصور سے میل نہیں کھاتیں۔ بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈزنی نے سیاسی درستگی (Political Correctness) کے باعث روایتی سنو وائٹ سے مختلف اداکارہ کو چنا ہے۔ تاہم، زیگلر کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ کردار کی اصل پہچان اس کی خوبصورتی، معصومیت اور بہادری ہے، نہ کہ صرف جلد کا رنگ۔

 سات بونوں کا کردار تبدیل کرنا

اصل کہانی میں سنو وائٹ کے سات بونے (Seven Dwarfs) ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن اطلاعات کے مطابق ڈزنی نے ان کرداروں کو جدید انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق، فلم میں روایتی بونوں کی جگہ متنوع پس منظر کے عام افراد ہوں گے۔ اس تبدیلی کو بعض لوگوں نے روایتی کہانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ قرار دیا، جب کہ دیگر افراد کا خیال ہے کہ یہ قدم معذور افراد کی بہتر نمائندگی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

 ریچل زیگلر کے متنازع بیانات

ریچل زیگلر کی کچھ پرانی ویڈیوز اور انٹرویوز وائرل ہو چکے ہیں، جن میں وہ 1937 کی سنو وائٹ فلم پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ "یہ کہانی پرانی ہو چکی ہے اور شہزادے کے رومانس پر مرکوز نہیں ہونی چاہیے”۔ ان بیانات کے بعد بہت سے روایتی مداح ناراض ہو گئے اور انہوں نے زیگلر پر الزام لگایا کہ وہ اصل کہانی کا احترام نہیں کرتیں۔

حمایت میں دلائل

جہاں اس فلم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، وہیں کئی لوگ اسے مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

✔ تنوع اور شمولیت: حامیوں کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت کو مزید جامع بنانے کے لیے نسلی اور ثقافتی تنوع ضروری ہے۔ زیگلر کی کاسٹنگ کو "تمام رنگ و نسل کے لوگوں کے لیے مواقع فراہم کرنے کی کوشش” قرار دیا جا رہا ہے۔

✔ جدید دور کے مطابق تبدیلیاں: فلمی دنیا میں یہ بحث عام ہے کہ کلاسیکی کہانیوں کو جدید دور کے مطابق ڈھالنا ضروری ہے۔ کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ "شہزادے کا بوسہ” جیسی روایات پر نظر ثانی ہونی چاہیے، کیونکہ آج کے دور میں ایسی کہانیاں کم قابل قبول سمجھی جاتی ہیں۔

✔ ڈزنی کا دفاع: ڈزنی کے مطابق، انہوں نے زیگلر کو ان کی اداکاری اور گلوکاری کی مہارت کی بنیاد پر منتخب کیا ہے، نہ کہ صرف ان کی نسل یا رنگ کی بنا پر۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by rachel zegler (@rachelzegler)

لبنان پر اسرائیلی حملے ناقابل قبول اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں، فرانسیسی صدر

0

فرانسیسی صدر نے بیروت پر اسرائیلی حملے کو ’ناقابل قبول‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آج صبح بیروت پر اسرائیلی حملے "ناقابل قبول” اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں اور اس طرح کے حملے "حزب اللہ کے ہاتھ میں کھیلنے جیسے ہیں”۔

انہوں نے لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے ناقابل قبول ہیں جو کچھ ہوا ہے وہ غیرمنصفانہ اور غیر مددگار ہے اسی لیے فرانس آپ کی خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے پیرس کے ایلیسی محل میں اقتصادی اصلاحات اور ملک کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی کیونکہ اسرائیل کے ساتھ ایک نازک جنگ بندی تیزی سے دباؤ میں آ رہی ہے۔

میکرون نے کہا کہ لبنانی فوج کو جنوبی لبنان کے بیشتر علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وہاں حزب اللہ کی موجودگی نہیں ہے۔

میکرون نے کہا کہ ہم اس بات کا اعادہ بھی کرنا چاہیں گے کہ حزب اللہ کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے لیے کوئی یکطرفہ کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین کو اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہیے تاکہ حاصل کردہ کامیابیوں کو نقصان نہ پہنچے، اور اسرائیلی افواج کو لبنان کے جنوب میں [ان کے زیر قبضہ] پانچ پوائنٹس سے انخلا کرنا چاہیے اور رہائشیوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

نومبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے پہلی بار لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی ہے۔

یہ حملہ جنوبی مضافات میں اسرائیل کی جانب سے جبری انخلاء کی دھمکی کے بعد کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیروت میں حزب اللہ کے ڈرون اسٹوریج کی تنصیب کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ڈرون اسٹوریج کی سہولت پر حملہ کیا ہے۔

جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی بیروت پر بمباری

0

اسرائیل اور حزب اللہ جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے پہلی بار بیروت پر حملہ کیا ہے۔

نومبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے پہلی بار لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی ہے۔

یہ حملہ جنوبی مضافات میں اسرائیل کی جانب سے جبری انخلاء کی دھمکی کے بعد کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیروت میں حزب اللہ کے ڈرون اسٹوریج کی تنصیب کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ڈرون اسٹوریج کی سہولت پر حملہ کیا ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ "اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حدث کے محلے کو نشانہ بنایا”، جس میں رہائشی عمارتوں اور اسکولوں کے لیے ایک گنجان آباد علاقے کا حوالہ دیا گیا۔

اے ایف پی ٹی وی کی تصاویر میں علاقے سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

فیروز خان کی اہلیہ زینب سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکار نے بتا دیا

0
فیروز خان

اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے پہلی ملاقات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں برطانیہ میں منعقد ایوارڈ تقریب مین شرکت کی جہاں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ زینب سے کہاں ملے تھے۔

فیروز خان نے کہا کہ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ میری ڈاکٹر تھیں، اس پر صحافی نے کہا کہ دل کی ڈاکٹر تھیں جس پر فیروز نے مسکراتے ہوئے کہا وہ میرے دل کی ڈاکٹر تھیں اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں۔

اداکار نے کہا کہ زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشا اللہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور برے وقت میں کھڑی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب ذہنی صحت کی ڈاکٹر ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، فیروز اور علیزہ کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔