نئی دہلی : بھارت میں ہندو رکشا دل کے کارکنان سرعام کشمیری مسلمانوں کو دھمکیاں دینے لگے اور کہا کل سےکسی کشمیری کوزندہ نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام ڈرامہ کے بعد بھارت میں کشمیری طلبا نشانے پر آگئے، مودی راج میں کشمیری مسلمانوں کا جینا دوبھر ہوگیا۔
کشمیری نوجوانوں پر ہریانہ، یوپی، دہرادون،اتراکھنڈ میں تشدد جاری ہے، چندی گڑھ میں کشمیری طالبعلم فلیٹ میں بھارتی طلبہ کے ہاتھوں شدید زخمی ہوگیا۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ رات تین بجے ہندو طلباء نے زبردستی فلیٹ میں گھس کر حملہ کیا، ہم پربری طرح تشدد کیا، ہم کچھ نہ کر سکے۔
متاثرہ شخص نے دہائی دی کہ بھارتی شہروں میں مقیم کشمیری طلبہ کو زبردستی گھروں سے نکالا جارہا ہے، مالک مکانوں کے اقدام پر طلباء میں خوف میں مبتلا ہیں۔
بھارتی یونیورسٹیوں میں کشمیری طلبہ غیر محفوظ ہیں، بھارت میں ہندو رکشا دل کےکارکنوں کی غنڈہ گردی، سرعام کشمیری مسلمانوں کو دھمکیاں دینےلگے
ہندو انتہا پسند تنظیم” ہندو رکشا دل” نے کشمیری مسلمانوں کو الٹی میٹم جاری کردیا ہے، جس میں کہا کل سےکسی کشمیری کوزندہ نہیں چھوڑیں گے اور بھارت نہ چھوڑنےکی صورت میں سبق سکھانےکی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔