پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پہلگام واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ بھارت کا ڈراما ہے وہ اپنےلوگوں کو خود ہی مار دیتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا ڈراما ہے۔ وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مار دیتا اور پھر زندہ بھر کرا دیتا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک گھنٹے تک کارروائی ہوتی ہے اور 8 لاکھ فوجی نہیں آئے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ بھارت کی ایسے بلنڈرز مارنے کی عادت پرانی ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی ملک یا مذہب سپورٹ نہیں کرتا۔ ہمیشہ کوشش کی کہ بھارت سے اچھے تعلقات ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی کبڈی کی ٹیم پاکستان آ جاتی ہے، لیکن کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی۔ اگر بند کرنی ہے تو پھر تمام چیزیں ہی بند کرو۔
واضح رہے گزشتہ دنوں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ تاہم مودی سرکار کے اقدامات پر خود بھارت میں سوالات اٹھائے اور تنقید کی جا رہی ہے۔
پہلگام واقعے پر کوئی بھی سوال اٹھائے گا تو اسے گرفتار کرلیا جائیگا، وزیراعلیٰ آسام