ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

’حکومت سوچ لے پاکستان خاموش نہیں رہے گا‘: سابق بھارتی وزیر دفاع کی مودی کو تنبیہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی وزیر دفاع شرد پوار نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے مودی سرکاری کو خبردار کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شرد پوار (سربراہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-ایس پی) نے مہاراشٹر میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ آج ہم فیصلے کر سکتے ہیں مگر یاد رہے کل پاکستان بھی جواب دے گا، مجھے یقین نہیں ہے کہ پاکستان اپنے خلاف اقدامات پر خاموش رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیم کا کشمیریوں کو الٹی میٹم

پاکستان کی جانب سے بھارت کیلیے اپنی فضائی حدود بند کرنے پر شرد پوار نے کہا کہ یورپی ممالک کا ہوائی سفر اب مزید مہنگا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے یورپی ممالک کیلیے تقریباً تمام پروازیں پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کرتی ہیں، اگر یہ راستہ بند ہوگیا تو ہوائی سفر کافی مہنگا ہو جائے گا۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے پہلگام حملے کی سچائی بیان کر کے مودی سرکار کو آئینہ دکھانے پر مسلمان رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کیا تھا۔

ڈھنگ حلقے سے تین بار رکن اسمبلی منتخب ہونے والے امین الاسلام کو ناگون ضلع میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کا نوٹس لیا جس میں مسلمان رکن اسمبلی کو پہلگام حملے پر بیان دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

پولیس نے ان کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 152، 196، 197 (1)، 113 (3)، 352 اور 353 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں