منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

بھارت میں بی جے پی کارکنوں کا مسلمان تاجروں پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

پہلگام حملے کا انتقام لینے کیلیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتہا پسند کارکنوں نے مسلمان تاجروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ دادر بازار میں چھوٹے مسلمان تاجروں کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

شیواجی پارک پولیس نے تاجر سوربھ مشرا کی شکایت پر بی جے پی مہیم اسمبلی کی صدر اکشتا ٹنڈولکر اور سمیت 9 بی جے پی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

شکایت کنندہ سوربھ مشرا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا۔ اکشتا ٹنڈولکر اور اس کے 8 کارکن رنگولی اسٹور کے سامنے دادر بازار پہنچے اور تاجروں سے پوچھا کہ کیا وہ مسلمان ہیں؟

سوربھ مشرا نے الزام لگایا کہ ملزمان نے صوفیان شاہد علی نامی تاجر سے اس کا نام پوچھا اور پھر اس کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا، جب وہ جان بجا کر بھگنے لگا تو ملزمان نے اس کا پیچھا کیا اور دوبارہ حملہ کیا۔

دوسری جانب اکشتا ٹنڈولکر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بھارت میں رہ رہے ہیں۔

اکشتا ٹنڈولکر نے کہا کہ میں نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ بہت سے غیر قانونی تارکین وطن علاقے میں پھل اور سبزیاں بیچ رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزمان کے خلاف شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں دفعہ 189(2)، 191(2)، 115(2)، 351(2)، 352 اور 37(1) 135 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں