حالیہ پاک بھارت جنگی صورتحال ختم ہونے اور کشیدگی کم ہونے کے بعد سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک بھارت جنگی صورتحال کے باعث صوبہ پنجاب میں تمام محمکوں میں افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں۔
تاہم اب دونوں ممالک میں جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے بعد سرکاری افسران کی منسوخ کی گئی چھٹیاں بحال کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب نے تمام محکموں کی منسوخ چھٹیوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے چھٹیوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن تمام محکموں کو ارسال کر دیاگیا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب اور تمام انتظامی سیکریٹریز کو ارسال کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔